ETV Bharat / state

Proclamation Order Against JeM Commander این آئی اے کورٹ نے نامزد عسکریت پسند اور سرگرم عسکریت پسند کے خلاف اعلانیہ حکم جاری کیا - عسکریت پسند عاشق احمد ننگرو

پلوامہ کی این آئی اے عدالت نے ایک نامزد عسکریت پسند اور مختلف عسکریت پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ایک سرگرم عسکریت پسند کے خلاف سی آر پی سی کی سیکشن 82 کے تحت اعلانیہ حکم جاری کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 25, 2023, 10:21 PM IST

سرینگر: پلوامہ کی این آئی اے عدالت نے ایک نامزد عسکریت پسند اور مختلف عسکریت پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ایک سرگرم عسکریت پسند کے خلاف سی آر پی سی کی سیکشن 82 کے تحت اعلانیہ حکم جاری کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد عسکریت پسند عاشق احمد ننگرو جو مختلف عسکریت پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 42/2022زیر دفعات 20,28یو اے پی اے ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن راجپورہ میں کیس درج ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرگرم عسکریت پسند ریاض احمد ڈار کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 239/2022زیر دفعہ 307آئی پی سی اور یو اے پی اے ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن پلوامہ میں کیس درج ہے ، عدالت نے انہیں مجاز اتھارٹی کے سامنے سرینڈر کرنے کی خاطر 30 دنوں کی مہلت دی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق اعلانیہ حکم جاری کرنے سے قبل این آئی اے کورٹ نے پہلے ہی غیر ضمانتی وارنٹ اور اوپن اینڈیڈ وارنٹ جاری کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ پولیس نے ان کے آبائی مقامات اور دیہی علاقوں کے اہم جگہوں پر بھی اعلانیہ چسپاں کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایس آئی یو سرینگر نے پانچ ملزموں جن میں دو عسکریت پسند اور تین عسکریت معاون شامل ہیں، کے خلاف این آئی اے کی ایک عدالت میں چارج شیٹ پیش کی۔پولیس ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ کی منظوری کے بعد ملزمان کے خلاف باضابطہ طور پر قانونی کارروائی شروع کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: SIU Filed Charge Sheet ایس آئی یو نے پانچ ملزموں کے خلاف چارج شیٹ پیش کی

( یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.