ETV Bharat / state

Muttahida Majlis-e-Ulema JK "شیعہ سنی و ملی اتحاد کیلئے عباس انصاری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا" - میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق

متحدہ مجلس علماء جموں وکشمیر نے اتحاد مسلمین کے بانی سربراہ سرکردہ عالم دین مولانا محمد عباس انصاری کی وفات پر زبردست دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔Muttahida Majlis-e-Ulema JK On Maulvi Abbas Ansari

moulana-abbas-ansaris-work-for-shia-sunni-unity-will-be-always-remembered-says-majlis-ulama-jk
شیعہ سنی اور ملی اتحاد کیلئے مرحوم عباس انصاری کے کام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
author img

By

Published : Oct 27, 2022, 8:56 PM IST

سرینگر:معروف اور بزرگ عالم دین اور اتحاد مسلمین کے بانی سربراہ مولانا محمد عباس انصاری کی وفات پر جہاں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کی جانب مسلسل تعزینی پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ وہیں کئی سماجی اور دینی تنظیموں کی جانب سے بھی مولانا عباس انصاری کے انتقال پر تعزیتی بیانات آنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔Muttahida Majlis-e-Ulema JK On Maulvi Abbas Ansari

ایسے میں متحدہ مجلس علماء جموں وکشمیر نے اپنے سرپرست اعلیٰ خانہ نظر بند میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق سمیت مجلس کے جملہ معزز اراکین کی جانب سے مجلس کے رکن اور سرکردہ عالم دین مولانا محمد عباس انصاری کی رحلت پر زبردست دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔MMU JK On Maulvi Abbas Ansari

مجلس نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کی گراں قدر خدمات کو یاد کرتے ہوئے مولانا انصاری مرحوم کی کئی دہائیوں پر مشتمل دینی خدمات، مجلس علما کے قیام میں کلیدی رول اور خطہ کشمیر میں دو بڑے مسلک شیعہ سنی اور ملی اتحاد کیلئے مرحوم کی مثبت کوششوں کو سراہا۔بیان میں کہا گیا کہ مولانا انصاری نہ صرف ایک دیدہ ور ، بالغ نظر اور زیرک عالم دین تھے بلکہ وہ ہر مرحلے پر اتحاد دشمن قوتوں کی ریشہ دوانیوں سے ملت کشمیر کو خبردار کرتے رہتے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بزرگ اور تجربہ کار عالم دین کی وفات سے مجلس علماء کے جملہ اراکین نہ صرف غمزدہ ہیں بلکہ انفرادی اور تنظیمی سطح پر مرحوم کی رہائش گاہ خانقاہ سوختہ نواکدل جاکر مرحوم کے فرزندان اور رکن مجلس جناب مولانا محمد مسرور عباس انصاری اور ناصر عباس انصاری کے ساتھ تعزیت مسنونہ پیش کرکے انصاری خاندان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں اور اللہ تبارک و تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور جنت نشینی کیلئے دعاﺅں کا اہتمام جاری ہے۔

مزید پڑھیں: Naqvi Condoles Ansari’s Demise عباس انصاری کی رحلت پر کلب جواد کا تعذیتی پیغام

واضح رہے کہ متحدہ مجلس علما میں درج ذیل تنظیمیں جن میں انجمن اوقاف جامع مسجدسرینگر سمیت دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ ، مفتی اعظم کی مسلم پرسنل لاءبورڈ، انجمن شرعی شیعان، جمعیت اہلحدیث، جماعت اسلامی،کاروان اسلامی، اتحاد المسلمین، انجمن حمایت الاسلام،انجمن تبلیغ الاسلام،جمعیت ہمدانیہ،انجمن علمائے احناف،دارالعلوم قاسمیہ،دارالعلوم بلالیہ ، انجمن نصرة الاسلام، انجمن مظہر الحق،جمعیت الائمہ والعلماء، انجمن ائمہ و مشائخ کشمیر،دارالعلوم نقشبندیہ ، دارالعلوم رشیدیہ ،اہلبیت فاﺅنڈیشن، مدرسہ کنز العلوم ،پیروان ولایت،اوقاف اسلامیہ کھرم سرہامہ ،بزم توحید اہلحدیث ٹرسٹ، انجمن تنظیم المکاتب ، محمدی ٹرسٹ، انجمن انوار الاسلام،کاروان ختم نبوت، دارالعلوم سید المرسلین، انجمن علما و ائمہ مساجد ، فلاح دارین ٹرسٹ ویلفیئر سوسائٹی اسلام آباد، ادارہ وحدة المکاتب جموں وکشمیر، دارالعلوم امدادیہ نٹی پورہ، اور دیگر جملہ معاصر دینی، ملی ، سماجی اور تعلیمی انجمن کے ذمہ داران شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.