ETV Bharat / state

ADGP Kumar on Srinagar Firing: 'سرینگر لال بازار حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کو جلد ہی ہلاک کیا جائے گا' - لال بازار عسکریت پسندوں کا حملہ

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (کشمیر زون) وجے کمار نے نے کیا کہ سرینگر کے لال بازار علاقے میں ہوئے عسکری حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کو جلد ہی ہلاک کیا جائے گا۔ انہون نے کہا کہ موقع واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ADGP Kumar on Srinagar Firing

militants-involved-in-lalbazar-srinagar-attcak-will-be-neutralizedsays-adgp-vijay-kumar
سرینگر لال بازار حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کو جلد ہی ہلاک کیا جائے گا
author img

By

Published : Jul 12, 2022, 11:05 PM IST

سرینگر: ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (کشمیر زون) وجے کمار نے منگل کے روز سرینگر کے لال بازار علاقے میں ہوئے عسکری حملے کی تحقیقات کے حوالے سے کہا کہ موقع واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ حملے میں ایک پولیس اے ایس آئی ہلاک اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

'سرینگر لال بازار حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کو جلد ہی ہلاک کیا جائے گا'

اُن کا کہنا تھا کہ "چونکہ آج عیدالاضحیٰ کا تیسرا دن تھا اس لیے لوگوں کی کافی بھیڑ تھی۔ بھیڑ کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس کی چھوٹی ٹیم کا علاقے میں ناکا لگایا تھا۔ اس ٹیم میں پولیس کا ایک اے ایس آئی اور دو اہلکار تھے۔"

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "عسکریت پسندوں نے چھوٹے ناکے اور لوگوں کی بھیڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس کے ناکے پر حملہ کیا۔ اس حملے میں اے ایس آئی مشتاق احمد ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر دو زخمی ہوئے۔"

مزید پڑھیں:

کمار نے کہا کہ حملے میں زخمی ہونے والے دو پولیس اہلکار مستحکم ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔حملے کی تحقیقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ "موقع واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا جا رہا، اس کے بعد پتہ چلے گا کہ حملے کے لیے کوں ذمہ دار ہے، جو بھی عسکریت پسند ملوث ہوگا اس کو جلد ہی ہلاک کر دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.