ETV Bharat / state

Dilbag Singh on Shopian Killing کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں ملوث عسکریت پسندوں کی شناخت کر لی گئی - شوپیاں ہلاکت کے بارے میں دلباغ سنگھ

شوپیاں میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے بارے میں دلباغ سنگھ نے کہا کہ 'اس واقعے میں ملوث دو افراد کی شناخت کر لی گئی ہے جب کہ مزید جانچ جاری ہے، قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔' dilbag singh on shopian killing

کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں ملوث عسکریت پسندوں کی شناخت کر لی گئی ہے: دلباغ سنگھ

author img

By

Published : Aug 17, 2022, 3:03 PM IST

Updated : Aug 17, 2022, 3:51 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے بدھ کو کہا کہ شوپیاں میں گذشتہ روز ایک کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں ملوث دو افراد کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ گذشتہ روز پہلگام واقعے میں ہلاک ہونے والے آئی ٹی بی پی کے جوانوں کی تعزیت کی تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، ڈی جی پی نے کہا کہ "لوگوں نے زمینی سطح پر مثبت تبدیلیوں کی حمایت کی ہے، جو امن دشمن عناصر کو راس نہیں آ رہا ہے۔ امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔" Kashmiri Pandit Killing

کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں ملوث عسکریت پسندوں کی شناخت کر لی گئی

اُن کا کہنا تھا کہ "جس طرح لوگوں نے مثبت اقدام کی حمایت کی۔ پانچ اور 15 اگست کی تقریبات کا پرامن انعقاد قابل تعریف تھا اور لوگوں نے ہر ممکن طریقے سے امراناتھ یاترا کی حمایت کی، جو امن مخالف عناصر کے لیے موزوں نہیں تھی۔ وہ امن میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ان کی کوششیں ناکام ہوتی رہی ہیں اور آئندہ بھی ناکام بنائی جائیں گی۔"

شوپیاں ہلاکت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث دو افراد کی شناخت کر لی گئی ہے جب کہ مزید جانچ شروع جاری ہے اور سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے گذشتہ روز پہلگام سڑک حادثہ میں اپنی جانیں گنوانے والے آئی ٹی بی پی جوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ زخمیوں کے علاج پر خاص توجہ دی جا رہی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو زخمیوں کو مزید علاج کے لیے دہلی کے اسپتال لے جایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

Wreath Laying Ceremony of ITBP Jawans ایل جی منوج سنہا نے آئی ٹی بی پی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا

Last Updated : Aug 17, 2022, 3:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.