سرینگر: چاڈورہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے گئے کشمیری پنڈت ملازم کی جموں میں آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔ صوبائی کمشنر جموں، اے ڈی جی پی اور ڈپٹی کمشنر نے آخری رسوم میں شرکت کی۔
وہیں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ عسکریت پسندوں اور ان کے حامیوں کو ان کے گھناؤنے فعل کی بہت بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
گزشتہ روز سنہا نے عسکریت پسندو کی جانب سے بٹ کی ہلاکت کی مذمت بھی کی تھی۔ اُنہوں نے کہا کہ "میں بڈگام میں عسکریت پسندو کے ہاتھوں راہل بٹ کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ اس گھناؤنے عسکری حملے کے لیے ذمہ دار افراد کو بخشا نہیں جائے گے۔ جموں و کشمیر حکومت غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔"
گذشتہ روز سنہا نے عسکریت پسندوں کی جانب سے بٹ کی ہلاکت کی مذمت بھی کی تھی۔ اُنہوں نے کہا کہ "میں بڈگام میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں راہل بٹ کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ اس گھناؤنے عسکری حملے کے لیے ذمہ دار افراد کو بخشا نہیں جائے گے۔ جموں و کشمیر حکومت غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔"
مزید پڑھیں:
ہم آپ کو بتادیں کہ گزشتہ روز ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے تحصیل آفس میں کشمیری پنڈت راہل بٹ کو گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔ اس ہلاکت پر سیاصی رہنماؤن نے سخت مزمت کی اور ملوثین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہیں۔