ETV Bharat / state

پرینکا کی گرفتاری: محبوبہ کا ’گودی میڈیا‘ سمیت مرکزی حکومت پر طنز

سابق وزیر اعلیٰ و پی ڈی پی سرپرست محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پرینکا کی گرفتاری: محبوبہ کا ’گودی میڈیا‘ سمیت مرکزی حکومت پر طنز
پرینکا کی گرفتاری: محبوبہ کا ’گودی میڈیا‘ سمیت مرکزی حکومت پر طنز
author img

By

Published : Oct 5, 2021, 1:41 PM IST

Updated : Oct 5, 2021, 1:55 PM IST

ریاست اتر پردیش کے لکھیم پور تشدد معاملے پر جہاں بیشتر سیاسی و سماجی جماعتوں کے ساتھ ساتھ کسان تنظیموں نے اسکی سخت مذمت کی ہے، وہیں متعدد سیاسی رہنمائوں کو لکھیم پور جانے کی اجازت نہ دیتے ہوئے اتر پردیش حکومت نے انہیں حراست میں لے لیا ہے، جن میں کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی بھی شامل ہے۔

پرینکا گاندھی کو حراست میں لیئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سرپرست و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پرینکا گاندھی کو رہا کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ’’حکومت ہند کانگریس کی شدید تنقید کرنے والے مطیع و پالتو میڈیا کے ذریعے کانگریس کی مخالفت کرواتی ہے، وہیں کانگریس رہنماؤں کی گرفتاری کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ وہ اپنا کام خوش اسلوبی کے ساتھ انجام نہ دے سکیں۔‘‘

  • GOI first gets a docile media to berate Congress & lament lack of a viable opposition but systematically ensures they don’t discharge their duties by illegal arrests.We are a democracy on paper but clearly the grim descent into a banana republic has begun.Release @priyankagandhi

    — Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) October 5, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں: اتر پردیش ’نیا جموں و کشمیر‘ ہے: عمر عبداللہ

محبوبہ نے مزید کہا کہ ’’ہم صرف کاغذوں کی حد تک جمہوریت کے دعویدار ہے، تاہم زمینی سطح پر صورتحال اسکے بالکل برعکس ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: لکھیم پور واقعہ کے بعد سڑک پر اترے کسان، بی جے پی رہنما نے دیا استعفیٰ

سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پرینکا گاندھی کو رہا کیے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: لکھیم پور تشدد معاملہ: پولیس نے پرینکا گاندھی کو حراست میں لیا

قابل ذکر ہے کہ ریاست اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں نائب وزیراعلیٰ کے خلاف احتجاج کرنے آئے کسانوں اور بی جے پی کارکنان کے درمیان جھڑپ ہو گئی جس میں 8 افراد ہلاک جبکہ کئی کسان زخمی ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں: 'کسانوں کو ایک سوچی سمجھی حکومتی سازش کے تحت قتل کیا گیا'

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی سمیت کئی سیاسی رہنماؤں کو لکھیم پور پہنچنے سے قبل ہی حراست میں لے لیا گیا جس کی کانگریس حامیوں سے سمیت کئی سیاسی تنظیموں نے مذمت کی ہے۔

لکھیم پور تشدد معاملہ میں پولیس نے قتل، مجرمانہ سازش اور بغاوت سمیت کئی دفعات کے تحت مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا سمیت 14 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے۔ لکھیم پور کھیری کے تکونیا تھانے میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور یہ ایف آئی آر بہرائچ نانپارہ کے رہنے والے جگجیت سنگھ کی شکایت پر درج کی گئی ہے۔

Last Updated : Oct 5, 2021, 1:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.