ETV Bharat / state

JK Leaders Condemn Militant Attack:پولیس اہلکار کی ہلاکت افسوسناک ،سیاسی رہنما - jk latest news

سرینگر کے صورہ علاقے میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے آف ڈیوٹی پولیس اہلکار پر فائرنگ کی۔ حملے میں پولیس اہلکار ہلاک ہوا جبکہ اس کی بیٹی زخمی ہوئی ہے۔ وہیں جموں و کشمیر کے سیاسی پارٹیوں نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔Policeman Killed In Soura Attack

jk-leaders-condemn-militant-attack-in-soura
پولیس اہلکار کی ہلاکت افسوسناک ،سیاسی رہنما
author img

By

Published : May 24, 2022, 9:41 PM IST

سرینگر: نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے منگل کے روز سرینگر کے صورہ علاقے میں ایک پولیس اہلکار اور اُن کی سات برس کی بیٹی پر گولیاں چلائی گئی۔ اس حملے میں دونوں باپ بیٹی زخمی ہو گئے اور اُن کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم پولیس اہلکار جس کی شناخت سیف اللہ قادری کے طور پر ہوئی ہے زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ Policeman Killed In Soura Attack

عسکریت پسندوں کی جانب سے کیے گئے اس حملے کی جموں و کشمیر کے تمام سیاسی لیڈران نے شدید مذمت کی ہے۔جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ "میں جموں و کشمیر پولیس کے کانسٹیبل سیف اللہ قادری پر ہونے والے اس حملے کی مذمت کرتا ہوں جس میں وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بزدل حملہ آوروں نے نہ صرف کانسٹیبل کو ہلاک کیا بلکہ اُن کی 7 سالہ بیٹی کو بھی زخمی کر دیا۔"

jk-leaders-condemn-militant-attack-in-soura
پولیس اہلکار کی ہلاکت افسوسناک ،سیاسی رہنما

اُن کا مزید کہنا ہے کہ "اللہ تعالیٰ مرحوم قادری کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ زخمی بیٹی کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کرتا ہوں۔"

وہیں سابق کانگریس لیڈر سلمان انیس سوز کا کہنا تھا کہ "کشمیر میں ایک انتہائی المناک صورتحال ہے۔ جب کہ مقامی آبادی کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے اور معصوم جانیں ضائع ہوتی ہیں، بی جے پی قومی سطح پر سیاسی فائدے کے لیے کشمیر کا فائدہ اٹھاتی ہے۔ جموں و کشمیر میں ہونے والی ان واقعات کا کوئی جوابدہ نہیں۔"

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ "میں سرینگر کے صورہ میں بزدلانہ عسکری حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ اس گھناؤنے حملے کے پیچھے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ میں شہید پولیس اہلکار سیف اللہ قادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔ قوم کے لیے ان کی خدمات اور عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔"اُن کا مزید کہنا ہے "میرے خیالات سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔ میں ان کی بیٹی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتا ہوں۔"

مزید پڑھیں:

اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے پولیس کانسٹیبل سیف اللہ قادری کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں جموں و کشمیر میں تشدد نے ہزاروں معصوم جانیں لے لی ہیں۔ یہ خونریزی کب تک جاری رہے گی؟ کسی بے گناہ کو قتل کرنا بہادری کا کام نہیں ہو سکتا۔ بلکہ یہ بزدلی کا کام ہے۔"

بخاری نے پولیس کانسٹیبل کے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کی بیٹی کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

جے کے پی سی سی کے چیف ترجمان رویندر شرما نے بھی اس حملے کی مزمت کی ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ٹارگٹ حملے ایک مذموم ڈیزائن کا حصہ ہیں لیکن اس طرح کے حملوں کے پیچھے والی قوتیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی بیٹی کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.