ETV Bharat / state

India's Tallest Aerator جھیل ڈل میں اپنی نوعیت کا سب سے اونچا ائرٹر نصب ہوگا

لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی جھیل ڈل کو دیدہ زیب بنانے کے لیے ائرٹر یعنی فورے نصب کر رہے ہیں۔ ان سب میں سب سے اونچا ائرٹر شالیمار گھاٹ کے نزدیک لگایا جارہا ہے جو کہ 85 میٹر اوپر پانی پھینکنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔

indias-tallest-aerator-is-being-installing-in-dal-lake-kashmir
Etv Bharatجھیل ڈل میں اپنی نوعیت کا سب سے اونچا ائرٹر نصب ہوگا
author img

By

Published : Feb 17, 2023, 7:33 PM IST

جھیل ڈل میں اپنی نوعیت کا سب سے اونچا ائرٹر نصب ہوگا

سرینگر:سرینگر کے ڈل جھیل میں ملک کا سب سے اونچا ائرٹر نصب کیا جارہا ہے۔ لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اس ائرٹر یعنی فوٹین کو جھیل ڈل کے شالیمار میں نصب کیا جارہا ہے۔ یہ ملک کا اب تک کا سب سے اونچا ائرٹر ہوگا جوکہ 85 میٹر یعنی 279 فٹ تک پانی اوپر کی طرف پھیکنے گا۔اس کے علاوہ جھیل میں 6 مزید مقامات پر ائرٹیر لگائے جا رہے ہیں، جو کہ شام کے اوقات میں ڈل جھیل کی خوبصورتی میں چار چاند لگائے ہیں۔ ایسے میں اس طرح کے اقدامات جھیل کو پُر کشش بنانے کے ساتھ ساتھ جی 20 اجلاس کے موقعے پر ایک خاص شکل بھی دینا ہے۔

اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین کے لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر بشیر احمد بٹ سے خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ائرٹر جھیل ڈل کو دیدہ زیب بنانے کے لیے نصب کیے جارہے ہیں اور اس کے لیے 6 مقامات منتخب کیے گئے ہیں،جہاں مذکورہ فوٹینز کو نصب کرنے کا کام انجام دیا جارہا ہے۔ اس کے لئے جھیل جن مقامات کا انتجاب کیا گیا ان میں زبرون، ابرائے، چشمہ شاہی ، مکائی پوائنٹ اور کرال سنگری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا ان میں الگ الگ لائٹینگ سسٹم نصب کیا جارہا ہے اور جدید ٹیکنالوجی سے بھی ائرٹر کو ہم آہنگ کیا گیا ہے تاکہ یہ دیکھنے میں پرُکشش اور جاذب نظر لگیں۔

بات چیت کے دوران ڈاکٹر بشیر احمد بٹ نے کہا کہ سب سے اونچا ائرٹر شالیمار گھاٹ کے نزدیک لگایا جارہا ہے جو کہ 85 میٹر اوپر پانی پھینکنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔ اس پر کام جاری ہے اور تیار ہونے کے بعد یہ فوٹین لوگوں کی توجہ کا مرکز بننے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈل جھیل میں مختلف مقامات پر ائرٹر نصب کرنے کا یہ کام اس ماہ کے آخری تک مکمل ہوگا ہے جس کے بعد لوگ شام کے اوقات میں ان کی خوبصورتی کا نظارہ کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Dal Lake Restoration Work جھیل ڈل کی شان رفتہ بحالی کے لئے انتظامیہ متحرک

رواں برس مئی کے مہینے میں ہونے آنے والی جی 20 کے حوالے سے کانفرنسں سرینگر سمیت ملک کے 56 شہروں میں منعقد ہونے جارہی ہیں اور اس دوران سیاحت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا کہ اے ایس آئی کے اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں 3600 سے زیادہ یادگاریں ہیں اور دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں اور سیاحوں کے لیے توجہ کا مرکز ہوں گے۔جی 20 ممالک سے ایک لاکھ سے زائد سیاحوں کے آنے کا امکان ہے۔ سیاحت کے معاملے میں حکومت ایسے شاندار انتظامات کر رہی ہے کہ واپسی پر لاکھوں سیاح ہندوستانی سیاحت کے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر پوری دنیا کے بارے میں بات کریں گے ۔اس طرح جی 20 اجلاس سے پہلے تاریخی جگہوں کی عظمت رفت اور شان وشوکت بحال کی جارہی ہے۔ایسے میں ٹورازم کو فروغ دینے ڈیولپمنٹ اتھارٹیز اپنی سڑکوں کی تجدید و مرمت کے لئے رقومات مختص رکھی گئی ہیں ۔

ڈاکٹر بشیر احمد بٹ نے کہا کہ ڈل جھیل کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے کئی تعمیراتی کام جاری ہے جو جی 20 کانفرنس سے قابل پائے تکمیل تک پہنچ جائے گے۔جموں وکشمیر سرکار نے تعمراتی کاموں کی عمل آوری کے لیے ایک نئے طریقہ کار کو اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔کسی بھی تعمیراتی پروجیکٹ کے لئے بیک رقومات فراہم کی جائیگی اور اس سے وقت مقرر پر مکمل کرنا لازمی ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.