ETV Bharat / state

BSF IG Visit LoC بی ایس ایف کے آئی جی نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا - بارڈر سیکورٹی فورس

آئی جی بارڈر سیکورٹی فورس اشوک یادو نے پیر کے روز لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ IG of BSF visit Line of Control

بی ایس ایف کے آئی جی نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 5:19 PM IST

سرینگر: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف )کے آئی جی اشوک یادو نے پیر کے روز لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور وہاں پر اگلی چوکیوں کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر آئی جی بی ایس ایف نے فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اطلاعات کے مطابق آئی جی بارڈر سیکورٹی فورس اشوک یادو نے پیر کے روز لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پوری طرح سے محفوظ ہے اور بی ایس ایف جوان اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی جی بی ایس ایف نے اس موقع پر کہا کہ ’ سرحدوں پر تعینات افواج نے گزشتہ سال دراندازی کی کئی کوششوں کو ناکام بنایا جس دوران ہتھیار و گولہ بارود کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا‘۔ انہوں نے بتایا کہ سرحدیں پوری طرح سے محفوظ ہے اور اس کو مزید محفوظ بنانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ آئی جی بی ایس ایف کے مطابق سرحدوں پر تعینات افواج چوبیس گھنٹے اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں اور کسی کو بھی اس طرف آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: GOC 16 Corps Visits IB کور کمانڈر نے اگلی چوکیوں کا دورہ کرکے فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.