شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز صورہ کے ڈائریکٹر کی تعیناتی کے لیے حکومت نے ایک 5 رکنی جانچ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ محکمۂ عمومی انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک آرڈر کے مطابق سکمز کے عہدے کے لیے ملی درخواست کی جانچ کی خاطر ایک اسکریننگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
کمشنر سیکرٹری مندیپ کور کمیٹی کی چیئرمین مقرر کی گئی ہے جب کہ جی ایم سی بارہمولہ کی پرنسپل ڈاکٹر روبی ریشی، انچارج پرنسپل جی ایم سی اننت ناگ ڈاکٹر طارق سید قریشی، انچارج پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر ششی سندن کمیٹی کے ممبر ہوں گے اور سکمز صورہ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ریاض احمد وانی کے ممبر سیکرٹری ہوں گے۔
سکمز کے نئے سربراہ کی تقرری کے لئے آن لائن درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 7 اکتوبر مقرر کی گئ تھی۔ ذرائع کے مطابق سکمز صورہ کی ڈین میڈیکل فیکلٹی میں ڈاکٹر عمر جاوید شاہ اور ڈاکٹر سلیم وانی بطور سکمز ڈائریکٹر کے بڑے دعویداروں میں شمار کئے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :
واضح رہے کہ ڈاکٹر اے جی آہنگر کی ملازمت کی مدت کار امسال 31 دسمبر 2021 ختم ہورہی ہے ۔ ڈاکٹر آہنگر اگرچہ رواں برس کے جون مہینے میں سبکدوش ہونے والے تھے تاہم اس سے قبل ہی ان کی ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع عمل میں لائی گئی تھی۔