ETV Bharat / state

کیا میرے والد کو ملک کی دوسری ریاست میں جانے کا حق نہیں؟

author img

By

Published : Dec 8, 2020, 9:07 PM IST

دہلی میں گرفتار کیے گئے سرینگر کے محمد ایوب پٹھان کے بیٹے اور بیٹی نے انتظامیہ سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد عسکریت پسند نہیں ہیں اور نہ ہی وہ کسی جرم میں ملوث ہیں، کیا کسی کشمیری کو بھارت کے کسی بھی ریاست میں جانے کا حق نہیں ہے؟

family of muhammad ayub pathan protest in press colony of srinagar
دہلی میں گرفتار کیے گئے تین کشمیری نوجوانوں میں سے ایک محمد ایوب پٹھان کے اہل خانہ نے احتجاج

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کی پریس کالونی میں دہلی میں گرفتار کیے گئے تین کشمیری نوجوانوں میں سے ایک محمد ایوب پٹھان کے اہل خانہ نے احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران محمد ایوب پٹھان کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کچھ سامان خریدنے کی غرض سے دہلی گئے تھے، جبکہ دہلی اسپیشل ٹیم نے ان کو کسی انکاونٹر میں ملوث قرار دے کر گرفتار کر لیا۔

گرفتار محمد ایوب پٹھان کے بیٹے نے کہا کہ میرے والد کوئی عسکریت پسند نہیں ہیں اور نہ ہی وہ کسی جرم میں ملوث ہیں، وہیں محمد ایوب کے بیٹے نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا کسی کشمیری کے لیے بھارت کی کسی بھی ریاست میں جانا گناہ ہے یا کشمیری ہونا گناہ ہے، جبکہ ہم غیر ریاستی باشندوں کو اپنے دلوں میں جگہ دیتے ہیں۔

وہیں اپنے والد کے لیے انصاف کا مطالبہ کر رہی بیٹی نے بھی انتظامیہ سے گلوگیر ہوکر اپیل کی کہ انکے والد بے گناہ ہیں، اس لیے انھیں جلد سے جلد رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ دہلی پولیس کی اسپیشل ٹیم نے لکشمی نگر علاقے سے پانچ افراد کو گرفتار کیا تھا، پانچ ملزمان میں سے گورجیت سنگھ اور سکھدیپ سنگھ پنجاب کے گورداس پور کے رہائشی ہیں جبکہ شبیر احمد، ایوب پٹھان اور ریاض راتھر کا تعلق کشمیر سے ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ آئی ایس آئی کی جانب سے کشمیر میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کو خالصتانی تنظیموں سے جوڑنے کی کوشش کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.