ETV Bharat / state

Diwali Celebration in Kashmir کشمیر میں دیوالی کا تہوارعقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے - کشمیر میں دیپاولی تہوار

روشنیوں کا تہوار دیوالی جو کہ دیپاولی کے نام سے بھی معروف ہے ہندو مذہب کا ایک اہم تہوار ہے۔ ہندو برادری کے لوگ اس موقع پر دیے اور موم بتیاں روشن کرتے ہیں جو کہ روشنی کے اندھیرے پر اور نیکی کی بدی پر فتح کی علامت ہے۔Diwali Celebration in Kashmir

diwali-celebration-in-kashmir-people-busy-in-buying-sweets-and-firecrackers
کشمیر میں دیوالی کا تہوارعقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے
author img

By

Published : Oct 24, 2022, 8:34 PM IST

سرینگر:ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی دیوالی کا تہوار روایتی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ روشنیوں کا تہوار دیوالی جو کہ دیپاولی کے نام سے بھی معروف ہے ہندو مذہب کا ایک اہم تہوار ہے اور اسے روشنیوں کے تہوار کے طور بھی جانا جاتا ہے۔ ہندو برادری کے لوگ اس موقع پر دیے اور موم بتیاں روشن کرتے ہیں جو کہ روشنی کے اندھیرے پر اور نیکی کی بدی پر فتح کی علامت ہے۔Diwali Celebration in Kashmir

کشمیر میں دیوالی کا تہوارعقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے
تہوار کی اصل تاریخوں میں ہر سال تبدیلی ہوتی ہے لیکن عموماً یہ تہوار اکتوبر اور نومبر میں منایا جاتا ہے۔دیپاولی کے موقعے پر جہاں ہندو برادری کے لوگ اپنے گھروں،دکانوں اور دیگر عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجاتے ہیں۔ وہیں اس دن مندروں کو بھی خوب سجایا جاتا یے اور وہاں خاص پوجا ارچنا کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔Pooja Archana on Diwali in kashmir دیوالی میں مسلم ،عیسائی اور سکھ طبقے کے لوگ ہندو براردی کی خوشیوں میں نہ صرف شریک ہوتے ہیں بلکہ صدیوں پرانے آپسی بھائی چارہے اور مذہبی رواداری کی صدیوں پرانی روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے ایک دوسرے کو تحفے اور مٹھایاں بھی تقسیم کرتے ہیں۔دیوالی کے تہوار کے حوالے سے دن بھر جہاں شہر سرینگر میں مٹھائیوں کی دکانوں پر کافی رش دیکھنے کو ملا۔وہیں کئی جگہوں پر پٹاخے خریدیتے ہوئے بھی لوگوں کو دیکھا گیا۔دیوالی کے موقعے پر یہاں کے مسلمان بھی اقلیتی برادری کی خوشی میں شریک ہوتے ہیں اور اس طرح آپسی بھائی چارے کی صدیوں پرانی روایت دیکھنے کو ملتی ہے۔دیوالی کا تہوار ہر جگہ روشنیاں بکھیرتا ہے ۔روشنی سے چپہ چپہ جگمگا اٹھتا ہے۔ ٹمٹماتے مٹی کے دیے ،جلتی بجھتی رنگین بتیوں سے سجی عمارتیں اور موم بتیوں کی مدھم روشنی نور کی بارش کا سماں پیدا کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: Diwali 2022 فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی منانا میرے لئے اعزاز ہے، نریندر مودی

دیوالی کا تہوار پانچ دن کا تہوار ہے جو دھنتیرس سے شروع ہوتا ہے ،اس دن لوگ سونے یا کسی بھی دھات کی خریداری کو نیک شگن مانتے ہیں۔دیوالی کی آمد پر ہندو پیروکار گھروں مرمت ،تزئین وآرائش اور رنگ و روغن کرتے ہیں۔ہندوں کے ایک عقائد کے مطابق بھگون شری رام چندر جی کے چودہ سال کی جلاوطنی اور لنکا پر فتح پا کر جب ایودھیا میں واپس لوٹے تو ان کے خیر مقدم میں سارے شہر کو چراغوں سے روشن کیا گیا اور جشن منایا گیا اسی جشن کو دیوالی کے طور پر منایا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.