ETV Bharat / state

Father Arrested for Attempting to Kill Son: قاتلانہ حملہ کرکے فرزند کو زخمی کرنے والا والد گرفتار - فرزند پر قاتلانہ حملہ کرنے والے کو کیا گیا گرفتار

سرینگر شہر کے سونہ وار علاقے کے ایک رہائشی کو جموں و کشمیر پولیس نے اپنے فرزند پر قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کرنے والے والد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

قاتلانہ حملہ کرکے فرزند کو زخمی کرنے والا والد گرفتار

author img

By

Published : Aug 9, 2023, 3:47 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں بدھ کو ایک اور چونکانے اور دل دہلانے والا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک والد نے، مبینہ طور، اپنے ہی فرزند کو قتل کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے جہاں اپنے ہی فرزند کا قتل کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک والد کو گرفتار کیا ہے وہیں اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

  • One Mehmood Ahmad wani S/o Nazir wani R/o Sonwar Srinagar arrested for attempting to murder his son. He had an argument which led to stabbing. Victim is in hospital & stable. FIR no 121/ 2023 u/s 307 of IPC registered in Ram Munshi Bagh PS. Weapon of offence also recovered. pic.twitter.com/bw3XUSDRl1

    — Srinagar Police (@SrinagarPolice) August 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سرینگر پولیس نے اس حوالے سے بدھ کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ’’محمود احمد وانی ولد نذیر احمد وانی ساکنہ سونہ وار، سرینگر کو اپنے ہی بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے۔‘‘ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ’’والد اور فرزند کے درمیان کسی بات کو لیکر جھگڑا ہونے کے بعد والد نے فرزند کو چھرا گھونپ کر اسے زخمی کر دیا۔ زخمی فرزند کو علاج و معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Younger Brother Kills Elder In Ghaziabad: چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑے بھائی کا قتل

ادھر، سرینگر پولیس نے اس معاملے کی نسبت سے پولیس اسٹیشن رام منشی باغ میں تعزیرات ہند کی دفعہ 307 کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ موق واردات سے ’حملہ‘ میں استعمال کیا جانے والا ہتھیار بھی بر آمد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں اس طرح کے بڑھتے واقعات پر عوام میں گہری تشویش پیدا ہوئی ہے۔ رواں برس شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں اسی طرح کے ایک واقعے میں ایک فرزند نے اپنی والدہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ جبکہ کپوارہ ضلع میں ایک والد کو اپنی کمسن دختر کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ رواں برس ہی جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ایک شرمسار کر دینے والے واقعے میں ایک فرزند کو اپنی والدہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.