ETV Bharat / state

Vigilance Awareness Week جموں و کشمیر کو بدعنوانی سے صاف و پاک کرنا ہمارا مشن ہے،منوج سنہا - جموں وکشمیر مین بدعنوانی

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ بدعنوانی سے پاک جموں و کشمیر موجودہ انتظامیہ کا وژن اور مشن بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی سے نمٹنے کے لئے ایک مربوط اور اجتماعی نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔

LG Sinha
منوج سنہا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 4:36 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کو بدعنوانی کے وبا سے صاف وپاک کرنا ہمارا مشن اور وژن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بد عنوانی سے نمٹنے کے لئے ایک مربوط اور اجتماعی نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو 'ایکس' پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'ویجیلنس بیداری کے ہفتے کے موقع پر پیر کو سیول سکریٹریٹ میں راج بھون کے افسران و عملے اور انتظامی سکریٹریوں نے دیانتداری کا حلف اٹھایا'۔
ان کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ 'ہمیں بدعنوانی سے نمٹنے کے لئے ایک مربوط اور اجتماعی نقطہ نظر کی ضرورت ہے جو ترقی میں رکاوٹ اور معاشرے کے اخلاقی پہلو کو کمزور کرتی ہے'۔
منوج سنہا نے کہا کہ بدعنوانی کے کینسر کی بیخ کنی کے لئے تمام متعلقین کو ایک اہم رول ادا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'بدعنوانی سے صاف وپاک جموں وکشمیر ہمارا مشن اور وژن ہے، ہمیں اس موقع کو استعمال کرکے عوامی زندگی کے بہتر مستقبل، جوابدہی اور قابلیت کے فروغ کے لئے اپنے عزم کی تجدید کرنی چاہئے'۔

  • Officers & staff of Raj Bhavan, Administrative Secretaries at Civil Sectt took Integrity Pledge on the occasion of Vigilance Awareness Week. We need an integrated & collective approach to deal with corruption, which impedes the growth & undermines the moral fibre of the society. pic.twitter.com/dXpE2tcCGi

    — Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) October 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں:

PM Modi on Corruption بدعنوانی کے زیرالتوا مقدمات پر محکموں کی درجہ بندی کی جانی چاہئے، مودی

واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ 30 اکتوبر سے 5 نومبر تک " ویجیلنس بیداری ہفتہ" منا رہی ہے۔ اس سال ’ویجیلنس بیداری ہفتہ‘ کا تھیم ہے ’’کرپشن کو نہ کہو۔ قوم سے عہد کریں۔"
(یو این آئی مشملات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.