ETV Bharat / state

Amit Shah Amarnath Yatra Arrangements امیت شاہ امرناتھ یاترا تیاریوں کا جائزہ لیں گے - مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ

امرناتھ یاترا کے پر امن انعقاد کو یقینی بنائے جانے کے لیے جموں و کشمیر انتظامیہ سمیت مرکزی حکومت کی جانب سے بھی کوششیں جاری ہیں۔

a
a
author img

By

Published : Jun 9, 2023, 3:27 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جموں و کشمیر میں آئندہ ماہ شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کی تیاریوں اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے متوقع طور آج ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی قیادت کریں گے۔ کشمیر میں سطح سمندر سے 3,880 میٹر کی بلندی پر واقع امرناتھ گھپا کی 62 دن کی سالانہ یاترا یکم جولائی کو شروع ہونے والی ہے اور 31 اگست تک جاری رہے گی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران وزیر داخلہ مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے سینئر افسران کے ساتھ امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ میٹنگ میں یاتریوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے جامع سیکورٹی پلان تشکیل دینے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ انٹیلی جنس اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں مقیم عسکریت پسند تنظیمیں یاترا میں خلل ڈالنے کی کوشش کر سکتی ہیں، جس کے لیے مناسب سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کی ضرورت ہے۔ یاترا میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز میٹنگ میں شرکت کریں گے تاکہ یاترا کے احسن انعقاد کے لیے کیے جانے والے انتظامات سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

جہاں گزشتہ برس امرناتھ یاترا کے دوران بادل پھٹنے کے سبب آئے سیلاب ( جس نے گپھا کے قریب 16 لوگوں کی جانیں لے لیں) جیسے واقعات کو روکنے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس ممکنہ اور غیر متوقع قدرتی آفات کو مدنظر رکھتے ہوئے یاتریوں کے کیمپوں کے قیام کے لیے موزوں مقامات کی نشاندہی کر رہی ہے، وہیں یہ توقع کی جا رہی ہے کہ بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں سے گلیشیئر کی موومنٹ اور جھیلوں کے جم جانے جیسے واقعات (جو نشیبی علاقے میں سیلاب کا باعث بن سکتے ہیں) کی نگرانی کے لیے گپھا کے اوپری حصے میں فضائی پروازیں جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2023: یاتریوں کے استقبال، سہولت کیلئے جموں بیس کیمپ میں تیاریاں زوروں پر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.