ETV Bharat / state

Amarnath Pilgrims Death Identification: امرناتھ سانحہ میں مرنے والوں کی شناخت کی جارہی ہے، آئی جی بی ایس ایف - اہم خبر امرناتھ یاترا 2022

گذشتہ روز امرناتھ گُپھا کے قریب بادل پھٹنے سے 16 یاتریوں کی موت کی اطلاع ہے۔ اس دوران سینکڑوں لوگوں کا بحفاظت نکالا جاچکا ہے جب کہ راحت رسانی کا کام اب بھی جاری ہے۔ Cloudburst at Amarnath Cave

amarnath-cloudburst-identification-of-deceased-being-ascertained-says-ig-bsf-star
امرناتھ سانحہ، مہلوکین کی شناخت کی جارہی ہے، آئی جی بی ایس ایف
author img

By

Published : Jul 9, 2022, 4:14 PM IST

Updated : Jul 9, 2022, 4:26 PM IST

بڈگام: بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل راجا بابو سنگھ نے ہفتہ کے روز کہا کہ امرناتھ گپھا کے نزیک کل بادل پھٹنے سے ہلاک ہونے والے یاتریوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری ہے اور تمام ایجنسیاں یاتریوں کو جائے حادثہ سے ہیلی کاپٹر سے سرینگر پہنچانے میں مصروف ہیں۔ Cloudburst at Amarnath Cave

امرناتھ سانحہ، مہلوکین کی شناخت کی جارہی ہے، آئی جی بی ایس ایف
آئی جی بی ایس ایف کشمیر رون نے کہا کہ بی ایس ایف اور دیگر فورسز بشمول این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، سی آر پی ایف، فوج، جموں و کشمیر پولیس اور دیگر نے واقعہ کے فوراً بعد ایک مشترکہ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ میں ہلاک ہونے والے یاتریوں کی لاشوں کو نیلگٹ ہیلی پیڈ پر لایا گیا ہے اور بی ایس ایف کو لاشیں سرینگر پہنچانے کا کام سونپا گیا۔ "کچھ لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے جب کہ باقی کی شناخت کی جا رہی ہے۔ آخری رسومات کے لیے لاشوں کو ہوائی جہاز سے ان کے آبائی مقامات پر پہنچایا جائے گا۔‘‘ Amarnath Pilgrims Death Identification

مزید پڑھیں:
Amarnath Tragedy: امرناتھ گُپھا میں بادل پھٹنے سے کئی یاتری لاپتہ، ریسکیو آپریشن جاری

دریں اثنا، حکام نے بتایا کہ بی ایس ایف کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر لاشوں کو ہوائی جہاز سے اتارنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کی پہاڑیوں میں واقع امرناتھ گُپھا کے نزدیک کل شام ساڑے پانچ بجے بادل پھٹنے کے ایک واقعے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ تاحال متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

Last Updated : Jul 9, 2022, 4:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.