سرینگر، راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا گزشتہ روزاختتام پذیر ہو ئی، اس یاترا کے دورران راہل کے ساتھ ہر مکتبہ فکر سے لوگ جڑے اور محبت پھیلانے کی کوشش کی۔ انہیں میں سے ایک ہیں 28 سالہ پنڈت دنیش شرما، جنہوں نے قانون سے متعلق ڈگریاں بھی حاصل کی ہیں۔ گزشتہ ایک سال سے ننگے پاؤںچل رہے ہیں۔ سر پرزعفرانی پگڑی باندھے اور قومی پرچم کے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے دنیش شرما بھارت جوڑو کے تمام یاتریوں میں نمایاں نظر آتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک راہل گاندھی بھارت کے وزیراعظم نہیں بن جاتے اس وقت تک میں چپل نہیں پہنوں گا، جوتے پہنے بنا ہی میں جدو جہد کرتا رہون گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اگرچہ ٹی وی پر شرما کی جھلک نظر نہیں آتی تاہم کسی بھی یاتری کی نظروں سے وہ بچ نہیں پاتے ہیں، اور اس سے بھی بڑی بات یہ ہے کہ شرما وہ واحد شخص ہیں جنہیں راہول گاندھی کی حفاظتی دائرے کو پار کرنے کی اجازت حاصل ہے۔ اپنے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے شرما نے کہا کہ میری 12 سال کی طویل یاترا جاری ہے۔ اس یاترا میں، ایک اور یاترا شامل ہوئی ہے، بھارت کی سب سے بڑی یاترا، بھارت جوڑو یاترا کی شکل میں،انہوں نے کہا کہ میں نے بھارت کا جھنڈا اٹھایا اور اس ترنگے کے نیچے میری یاترا جاری ہے۔"
واضح رہے کہ بھارت جوڑو یاترا 7 ستمبر 2022 کو کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی اور شرما تب سے راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں ہریانہ کے جیند کے کاکروڈ گاؤں میں پیدا ہوا،اور میرا تعلق ایک متمول خاندان سے ہے۔ میں اپنے سفر کے اخراجات خود برداشت کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب پنڈت جواہر لال نہرو ملک کے پہلے وزیر اعظم بنے تو انہوں نے ملک کو بلندیوں تک پہنچایا۔ پھر آنجہانی اندراگاندھی جو کانگریس کی صدر تھیں،بھارت کو اور بھی بلندیوں پر لے گئیں۔ انہوں نے ملک کے لیے اپنی جان دے دی۔ ایک ہی خاندان سے اور اسی پارٹی کے راجیو جی (گاندھی) نے بھی ملک کے لیے جان دی۔ اسی خاندان اور اسی پارٹی سے راہل گاندھی جی ایک لیڈر بن کر ابھرے ہیں۔ مجھے امید ہے راہل بھی ملک کے لئے بہت کچھ کریں گے۔
راہل گاندھی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ راہل نے چھوٹی عمر میں درد دیکھا۔ انہوں نے اپنی دادی (اندرا گاندھی) کو کھو دیا اور انہوں نے چھوٹی عمر میں اپنے والد (راجیو گاندھی) کو کھو دیا۔ راہل اس ملک کے لیے کچھ کریں گے۔ اور میرا خواب ہے کہ میں بھارت کو دنیا میں نمبر ایک ملک کے طور پر دیکھوں۔ مجھے لگا کہ اگر کوئی میرے خوابوں کو پورا کر سکتا ہے تو وہ راہل ہیں۔ اس دن میں نے یہ عہد کیا کہ میں ننگے پاؤں چلوں گا۔
4,080 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد ختم ہونے والی بھارت جوڑو یاترا شرما کے لئے آسان نہیں تھی۔ رفتار تیز تھی، موسم نا خوشگوار گوار تھا اور شرما کے ننگے پاؤں اس کے لیے مشکل پیدا کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں:Despite Snowfall Rahul Addressed Gathering: برفباری کے باوجود کشمیر میں کانگریس ریلی منعقد