تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر میں آج 608 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں، جس کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی تعداد 15،258 ہوگئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں 231 نئے پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں، بارہمولہ میں 28، کولگام میں 39، شوپیاں میں 3، اننت ناگ میں 26، کپواڑہ میں 47، پلوامہ میں 43، بڈگام میں 83، بانڈی پورہ میں 14، گاندربل میں 6، جموں میں 15، کٹھوعہ میں 13، راجوری میں 37، ادھمپور میں 3، رامبن میں گیارہ، سانبہ میں دس، ڈوڈہ میں 7، پونچھ میں دو اور ریاسی میں آٹھ مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ اس کے علاوہ آج 11 افراد کی موت واقع ہوئی ہے، جس کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد 266 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرینگر کے ایک روزنامہ کی منفرد پہل
انتظامیہ کی جانب سے اجرہ میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد 15،258 ہو گئی ہے، جن میں سے 6،540 فعال ہیں جبکہ 8455 صحتیاب ہوگئے ہیں۔
میڈیا بلیٹن کے مطابق آج 181 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں جن میں سے 145 کشمیر وادی سے ہیں اور 36 جموں سے ہیں۔ انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔