ETV Bharat / state

Security Arrangements For I Day یوم آزادی کی تقریب کیلئے سرینگر میں تھری گرڈ سکیورٹی بندوبست، اے ڈی جی پی کشمیر - کشمیر میں ترنگا ریلیوں کا انعقاد

جموں و کشمیر میں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب بخشی اسٹیڈیم سرینگر میں منعقد ہوگی جہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا قومی پرچم لہرائیں گے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار

author img

By

Published : Aug 13, 2023, 5:32 PM IST

یوم آزادی کی تقریب کیلئے سرینگر میں تھری گرڈ سکیورٹی بندوبست، اے ڈی جی پی کشمیر

سرینگر: ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے اتوار کے روز کہا کہ 15 اگست کو لیکر ہر جگہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اس سلسلے میں چیکنگ کی جا رہی ہے اور ڈرون سرویلنس کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یوم آزادی کی تقریبات کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر سرینگر میں تین دائروں والی سکیورٹی تعینات کی گئی ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

اے ڈی جی پی نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات کو پُرامن طریقے سے منعقد کرنے کی خاطر تین دائروں والی سکیورٹی تعینات کی گئی ہے۔ یوم آزادی کی تقریبات کو خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر سبھی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امسال لوگوں کی ایک بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے جس کے پیش نظر حفاظت کے بھی غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وادی کے تمام ضلع ہیڈ کوارٹروں پر یوم آزادی کی تقاریب کے پر امن انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا سکیورٹی فورسز تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔وجے کمار نے بتایا کہ کافی عرصے کے بعد بخشی اسٹیڈیم میں امسال یوم آزادی کی تقریب منعقد ہو رہی ہے ۔

مزید پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ پولیس نے سرینگر اور گرد و نواح علاقوں کی فضائی نگرانی کے لئے پچھلے کئی روز سے لالچوک میں ڈرونز کا تجربہ کیا۔ اس موقع پر پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ 15 اگست کے پیش نظر سول لائنز علاقوں کی ڈرونز کے ذریعے فضائی نگرانی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بخشی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں پرچم کشائی کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.