ETV Bharat / state

Fish Farm Poisoned in Shopian: شوپیان میں 'زہر' کی وجہ سے ہزاروں مچھلیاں مر گئیں - شوپیان کی خبر

شوپیان ضلع کے نارہ پورہ علاقے کے ایک فارم میں رکھی 4 ہزار سے زیادہ مچھلیاں مر گئیں، فارم کے مالک کا الزام ہے کہ کسی نے مچھلی کے فارم میں زہر ڈال دیا جس کی وجہ سے فارم رکھی مچھلیاں مرگئیں۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ شوپیان سے گزارش کی ہے کہ انہیں مالی معاونت فراہم کی جائے تاکہ یہ دوبارہ سے کاروبار شروع کر سکیں۔ Fish farm damaged by mixing poison at Shopian

شوپیان میں زہریلے کیمیکل کی وجہ سے 4000 سے زائد مچھلیاں ہلاک

author img

By

Published : May 27, 2022, 4:18 PM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے نارہ پورہ علاقے میں ایک فارم میں رکھی 4 ہزار سے زیادہ مچھلیاں مر گئیں، الزام ہے کہ کسی نے مچھلی کے فارم میں زہر ڈال دیا، جس کی وجہ سے فارم رکھی ساری مچھلیاں مرگئیں۔ Fish Farm Damaged By Mixing Poison at Shopian

شوپیان میں زہریلے کیمیکل کی وجہ سے 4000 سے زائد مچھلیاں ہلاک

اس سلسلے میں مچھلی فارم کے مالک ہلال احمد نے بتایا کہ انہوں نے تعلیم حاصل کرکے سرکاری نوکریوں کے پیچھے بھاگنے کے بجائے خود ہی روزگار کمانے کو ترجیح دی اور گزشتہ سال انہوں نے مچھلیوں کا ایک فارم بنایا اور مچھلیوں کا کاروبار شروع کیا۔ تاہم گزشتہ شام دیر گئے نامعلوم افراد نے اب کے فارم میں کچھ زہریلہ کیمکل ملایا جس کی وجہ فارم میں موجود ساری مچھلیاں مر گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں قریب 7 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ شوپیان سے گزارش کی ہے کہ انہیں مالی معاونت فراہم کی جائے تاکہ وہ کاروبار دوبارہ شروع کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: نطنوسہ سربند میں کثیر تعداد میں مچھلیاں ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.