ETV Bharat / state

سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار: بی ایس ایف - سرحد پر پاکستانی درانداز

بی ایس ایف نے کہا کہ رات میں اہلکاروں نے ایک پاکستانی شہری کو فینسنگ کراس کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے اور مزید کارروارئی جاری ہے۔

bsf
bsf
author img

By

Published : Mar 21, 2021, 3:39 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے پاس ایک پاکستانی درانداز کو بارڈر سکیورٹی فورس نے گرفتار کیا ہے۔

بی ایس ایف کے ترجمان نے بتایا 'ہفتہ کی شب ایک پاکستانی درانداز کو آئی بی کے نزدیک گرفتار کیا گیا ہے'۔

بی ایس ایف نے ایک بیان میں کہا 'رات کے اوقات میں بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک پاکستانی شہری کو فینسنگ کراس کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے اور مزید کارروارئی جاری ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
'سانبہ میں پاکستانی درانداز ہلاک'

واضح رہے کہ اس سے قبل 16 مارچ کو سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک پاکستانی درانداز کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ سکیورٹی فورس کی جانب سے بار بار انتباہ کرنے کے باوجود وہ نہیں رکا اور بعد میں آئی بی سے 1.5 کلومیٹر اندر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.