ETV Bharat / state

رام بن کا سمبڑ علاقہ اکیسویں صدی میں بھی بجلی سے محروم - بجلی کی محرومی

’’گائیڈ لائنز کے برعکس علاقے میں بجلی کے کھمبے اور ترسیلی لائنیں نصب کی گئی ہیں جو کبھی بھی وبال جن بن سکتی ہیں۔ ٹھیکہ داروں نے بجلی محکمہ کے افسران کی ساز باز سے مختلف مقام پر ترسیلی لائنیں سرسبز درختوں پر باندھ دی ہیں۔‘‘

رام بن کا سمبڑ علاقہ اکیسویں صدی میں بھی بجلی سے محروم

author img

By

Published : Nov 5, 2021, 5:27 PM IST

ضلع رام بن کے جواری سمبڑ علاقے میں آج تک بجلی نہیں پہنچی ہے۔ اکیسویں صدی میں بھی علاقہ بجلی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہے۔

رام بن کا سمبڑ علاقہ اکیسویں صدی میں بھی بجلی سے محروم

علاقے میں بجلی ترسیلی لائنیں اور کھمبے نصب کیے گئے ہیں، تاہم ابھی تک علاقے میں بجلی نظام کو فعال نہیں بنایا گیا جس کے سبب لوگوں خصوصا طلبہ کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی باشندں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں کھمبے اور تاریں نصب کرنے کے باوجود متعلقہ محکمہ علاقے میں بجلی کی سپلائی کو یقینی بنانے میں ناکام ہے۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے مرتب کردہ ضابطوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ٹھیکہ داروں نے ترسیلی لائنیں اور کھمبے اپنی مرضی کے مطابق نصب کیے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ گائیڈ لائنز کے برعکس علاقے میں بجلی ترسیلی لائنیں پُرخطر مقامات پر نصب کی گئی ہیں جو کبھی بھی وبال جن بن سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں؛ رامبن: تعمیراتی کمپنی اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹھیکہ داروں نے محکمہ بجلی کے افسران کی ساز باز کے ساتھ مختلف مقامات پر بجلی لائنیں سرسبز درختوں کے ساتھ باندھ دی ہیں۔

اکیسویں صدی میں بھی بجلی کی محرومی پر مقامی باشندوں خصوصا طلبہ نے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ بجلی کی عدم دسیتابی کے باعث ان کی پڑھائی کافی متاثر ہو رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.