ETV Bharat / state

راجوری کے تین نوجوان شوپیان میں مبینہ طور پر لاپتہ - کوٹرنکہ

اہلخانہ کے مطابق تینوں کے فون بند ہیں جس کی وجہ سے اہل خانہ میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

three youth from rajouri allegedly missing in shopian
راجوری کے تین نوجوان شوپیان میں مبینہ طور پر لاپتہ
author img

By

Published : Aug 10, 2020, 4:03 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے علاقہ کوٹرنکہ سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان مزدوری کرنے کی غرض سے کشمیر گئے تھے تاہم 17 جولائی سے ان کا رابطہ اہلخانہ سے نہیں ہو پایا ہے۔

three youth from rajouri allegedly missing in shopian
راجوری کے تین نوجوان شوپیان میں مبینہ طور پر لاپتہ

تفصیلات کے مطابق کوٹرنکہ کے رہنے والے ابرار احمد ولد بگا خان عمر 16 برس سکنہ دھار ساکری، امتیاز احمد ولد صابر حسین عمر 20 برس ساکنہ دھار ساکری اور ابرار احمد ولد محمد یوسف ساکنہ ترکسی عمر 25 برس گزشتہ ماہ کی 16 تاریخ کو مزدوری کی خاطر گھر سے شوپیاں گئے تھے۔ وہاں پہنچ کر 17 جولائی کو انہوں نے اہل خانہ سے بات چیت کی تھی۔ لیکن تب سے لیکر آج تک تینوں نوجوانوں سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔

اہلخانہ کے مطابق تینوں کے فون بند ہیں جس کی وجہ سے کنبہ کے افراد میں تشویش پھیل گئی ہے۔

اس ضمن میں اہل خانہ نے پولیس چوکی پیڑی میں ایک گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔ تاہم انہوں نے عوام الناس سے اور انتظامیہ سے بھی اپیل کی ہے کہ ان تینوں نوجوانوں کا پتا دریافت کرنے میں ان کی مدد کی جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.