ETV Bharat / state

Political leaders condemn Rajouri Attack ایل جی، محبوبہ مفتی سمیت دیگر رہنماؤں نے راجوری حملہ کی مذمت کی - Mehbooba Mufti on Rajouri firing

ضلع راجوری میں نامعلوم بندوق برداروں نے اتوار کی شام تین رہائشی مکانات میں اندھا دھند فائرنگ کی جس میں چار افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں آج اسی علاقہ میں مشتبہ دھماکہ ہوا۔ یہ دھماکہ گزشتہ کل فائرنگ کے واقعہ کے متاثرین کے گھر کے قریب ہوا۔ اس دھماکہ میں ایک بچی سمیت دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ Rajouri Firing And blast Incident

ایل جی، محبوبہ مفتی سمیت دیگر رہنماؤں نے راجوری حملہ کی مذمت کی

author img

By

Published : Jan 2, 2023, 11:05 AM IST

Updated : Jan 2, 2023, 9:08 PM IST

راجوری: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے ڈانگری گاؤں میں نامعلوم بندوق برداروں نے فائرنگ کی جس میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جموں و کشمیر کے سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے اس واقعہ پر پٖرزور الفاظ میں مذمت کی۔Political leaders condemn Rajouri Attack

منوج سنہا
منوج سنہا

ایل جی آفس کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کو دس دس لاکھ روپے اور ایک سرکاری نوکری اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکام کو زخمیوں کا بہترین علاج کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ Political leaders condemn Rajouri Attack

mehbooba tweet
mehbooba tweet

پی ڈی پی سربراہ و سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اس بزدلانہ حملے کی مذمت کی اور مہلوکین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ بی جے پی کی حکمرانی اور عسکریت پسندی کے خاتمے کے اس کے جھوٹے دعوؤں کے باوجود، تشدد بلا روک ٹوک جاری ہے۔ اگر جموں و کشمیر کی اپنی منتخب حکومت ہوتی تو یہیں میڈیا اسے بڑھا چڑھا کر پیش کرتا۔ Political leaders condemn Rajouri Attack

omar abdullah tweet
omar abdullah tweet

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹویٹ کیا کہ جموں کے راجوری ضلع میں ٹارگٹ حملے کی مزید تفصیلات سامنے آنے پر بڑا دکھ ہوا۔ میں اس حملے کی مذمت کرتا ہوں اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ اس حملے میں زخمی ہونے والے جلد اور مکمل صحت یاب ہوں گے۔

ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں ڈانگری، راجوری میں ہوئے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں جس میں 3 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ بزدلی کا کام ہے۔ انہوں نے متاثرین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

sajad lone tweet
sajad lone tweet

وہیں سینیئر رہنما سجاد لون نے کہا کہ' ایک اور قتل، اس مرتبہ راجوری میں، میں اس بزدلانہ حملے کی مذمت کرتا ہوں اور اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ سے میری تعزیت، اس حملے کو انجام دینے والے جہنم میں سڑیں گے۔

عوامی نیشنل کانفرنس نے راجوری کے ڈھنگری علاقے میں پیش آئے واقعے کو گھناؤنا اور انتہائی قابل مذمت قرار دیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ جموں و کشمیر میں اس طرح کے تشدد سے 1989 سے لiکر اب تک کچھ حاصل نہیں ہوا ہے برعکس اس کے صرف بے گناہ خاندانوں کی ہلاکت اور تباہی کا باعث بنا۔

اے این سی اپنے جارہ کردہ بیان میں کہا ہے کہ متعدد لوگ تشدد کے اس نہ ختم ہونے والے چکر میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے دعوؤں کے برعکس یہاں کے حالات ہے۔

پارٹی کے سینئر نائب صدر مظفر شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور ان لوگوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اتحاد پیدا کریں جو جموں و کشمیر میں امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بحران کی اس گھڑی میں اتحاد اور یکجہتی کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں : Rajouri Firing Incident راجوری میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک، چھ زخمی

Last Updated : Jan 2, 2023, 9:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.