ETV Bharat / state

tral man injured in bear attack: ترال، ریچھ کے حملہ میں شہری زخمی - ریچھ حملہ ترال

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ریچھ کے حملے میں ساٹھ سالہ شہری زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو بہتر علاج و معالجہ کے لیے سرینگر روانہ کیا گیا ہے۔

http://10.10.50.70:6060///finalout1/urdu-nle/finalout/27-July-2023/19109231_tral-bear-attack_aspera.mp4

author img

By

Published : Jul 27, 2023, 12:49 PM IST

a

پلوامہ (جموں و کشمیر): ضلع پلوامہ میں ترال کے دور افتادہ علاقہ نارستان میں ریچھ نے معمر شہری - جس کی شناخت ساٹھ سالہ محمد عبداللہ گورسی ولد فتح گورسی کے طور پر ہوئی ہے - پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہو گیا۔ زخمی ہوئے معمر شہری کو علاج و معالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال میں ابتدائی علاج و معالجے کے بعد اس کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال روانہ کیا گیا ہے جہاں وہ اس وقت زیر علاج ہے۔ ادھر، وائلڈ لائف محکمہ کی ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور ریچھ کو پکڑنے کی خاطر جگہ جگہ پھندے نصب کئے۔

مقامی سرپنچ غلام حسن نے بتایا کہ ریچھ کے حملہ میں زخمی ہونے والا شہری انتہائی مفلس ہے اور اب ریچھ کے حملہ کے بعد وہ مزدوری کے قابل بھی نہیں رہا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے متاثرہ کو ریلیف فراہم کرنے اور اس کی باز آبادکاری کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ ترال علاقے میں انسانوں اور جنگلی جانوروں کے مابین تصادم میں گزشتہ سال سے اب تک ایک درجن افراد زخمی ہو گئے ہیں اور اس موسم میں جبکہ فصلیں تیار ہوگئیں ہیں، وائلڈ لائف محکمہ نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: Man Injured in Bear Attack: ریچھ کے حملہ میں پچاس سالہ شخص زخمی

یاد رہے کہ جنگلی جانوروں کا انسانی بستیوں میں داخل ہونے کے واقعات میں اضافہ کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ رواں برس ریچھ اور تیندوے کے حملوں میں وادی کشمیر کے طول و ارض میں اب تک کئی افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ بتا دیں کہ سرینگر کے پوکھری بل بادام واری میں گزشتہ روز پاگل کتے نے چار افراد کو کاٹ کھایا۔ جبکہ پچھلے کئی روز سے اس علاقے میں جنگلی جانور کی موجودگی کے بارے میں مقامی لوگوں نے شکایت کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.