ETV Bharat / state

پلوامہ میں عسکری معاون کی زمین قرق

این آئی اے کی جانب سے ضلع پلوامہ میں آٹھ مقامات پر جائیداد قرق کیے جانے کے بعد اب ایس آئی اے نے بھی یو اے پی ایکٹ کے تحت پلوامہ میں جیش محمد عسکریت پسند تنظیم سے مبینہ طور وابستہ ایک اوور گراؤنڈ ورکر کے والد کی اراضی منسلک کر دی ہے۔

پلوامہ میں عسکری معاون کی زمین قرق
پلوامہ میں عسکری معاون کی زمین قرق
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 18, 2023, 1:44 PM IST

پلوامہ میں عسکری معاون کی زمین قرق

پلوامہ (جموں کشمیر): ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے جمعرات کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں عسکریت پسند تنظیم جیش محمد کے معاون کی سات کنال اور سات مرلہ باغاتی زمین، غیر قانونی سرگرمیاں روکتھام (ایکٹ) کے تحت قرق کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی اے نے اریگام، پلوامہ میں خسرہ نمبر 207 میں درج سات کنال، سات مرلہ اراضی جو اشفاق احمد وانی کے والد غلام نبی وانی ساکنہ اریگام، پلوامہ کی ہے، کو ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے ضبط کر لی ہے۔ اشفاق احمد پر عسکری تنظیم جیش محمد سے وابستہ عسکریت پسندوں کی معاونت کرنے کا الزام ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ جائیداد کو UA(P)A کی سیکشن 25 کے تحت 13.11.2023 کو درج کیس کے ضمن میں مجاز اتھارٹی کی جانب سے جاری حکمنامہ پر قرق کیا گیا۔ قبل ازیں قومی تحقیقات ایجنسی، این آئی اے، نے ضلع کے کاکاپورہ علاقے میں بھی اس طرح کی کارروائی انجام دی، جس کے تحت علاقے کے مختلف 8 علاقوں میں عسکری سرگرمیوں میں ملوث ہونے والے افراد کی جائیداد اٹیچ کی گئی۔ جبکہ گزشتہ ہفتے ضلع کے ہی اونتی پورہ علاقے میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے دو منزلہ مکان کو بھی قرق کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پلوامہ میں این آئی اے کی کارروائی، 8مقامات پر جائیداد قرق

قابل ذکر ہے کہ وادی میں بھر میں سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے عسکری سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی انجام دی جا رہی۔ ان کارروائیوں میں عسکریت پسندوں یا ان کے معاونین کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا بھی سلسلہ گزشتہ چند برسوں سے جاری ہے۔ علاوہ ازیں اب حکومت کی جانب سے منشیات فروشی میں ملوث افراد کی جائیداد بھی قرق کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.