ETV Bharat / state

پلوامہ کے کئی نوجوان پی ڈی پی میں شامل - پلوامہ نوجوان پی ڈی پی

youth join pdp in pulwamaضلع پلوامہ میں سیاسی سرگرمیاں تیز لوگ کر رہے ہیں سیاسی جماعتوں میں شمولیت اختیار۔

پلوامہ کے کئی نوجوان پی ڈی پی میں شامل
پلوامہ کے کئی نوجوان پی ڈی پی میں شامل
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 2:41 PM IST

پلوامہ کے کئی نوجوان پی ڈی پی میں شامل

پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کارکنان کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے باشندوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ میٹنگ کے دوران لیڈران کی جانب سے جہاں کارکنان پر زور دیا گیا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مظبوط بنانے کے لئے کام کریں، وہی عوام کو پارٹی کی جانب زیادہ سے زیادہ راغب کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

اس ضمن میں پارٹی میں شامل ہونے والے نوجوانوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’پی ڈی پی، عوام کی امیدوں پر کھری اتری ہے اور یہ عوام کے حق کے لیے جد و جہد ہر سطح پر جاری رکھے ہوئے ہے، جس کی وجہ سے ہم نے ااج پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کی عوام دوست اور کشمیر دوست پالیسیوں کی وجہ سے ہی اسے مخالف سیاسی جماعتیں تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ پی ڈی پی میں شامل ہوئے ایک مقامی باشندے نے کہا: ’’سیاسی جماعتوں کی مخالف اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ڈی پی ہی اصل عوام دوست جماعت اور حق جماعت ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: سوپورمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی میٹنگ کا انعقاد

ادھر، پی ڈی پی کے ضلع صدر، عبد الباری نے میڈیا کو بتایا کہ ’’اسی طرح سے لوگ خاص کر نوجوان پی ڈی پی میں شامل ہو رہے ہیں، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پی ڈی پی نے عوام میں ایک اچھی چھاپ چھوڑی ہے اور جو پارٹی کا منشور ہے لوگ اسی کو تسلیم کر رہے ہیں۔‘‘ دریں اثناء، انہوں نے مزید کہا کہ ’’پارٹی سبھی انتخابات کے لئے ہمیشہ اور ہمہ وقت تیار ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.