ETV Bharat / state

پلوامہ: بارہ برس بعد بھی اسکول کی عمارت نامکمل - بارہ سال گزرنے کے باوجود یہ نامکمل ہے

مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں بھی کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ کے نام سے غریب بچیوں کے لیے اسکول چلایا جا رہا ہے۔ اس اسکول میں غریب بچیوں کے لیے پڑھنے لکھنے کے ساتھ ساتھ رہنے کا بھی انتظام ہوتا ہے۔ اسکول میں بچیوں کے لیے کھانا پینا مہیا کرایا جاتا ہے۔

بارہ برس بعد بھی اسکول کی عمارت نامکمل
بارہ برس بعد بھی اسکول کی عمارت نامکمل
author img

By

Published : Aug 21, 2020, 11:01 PM IST

ضلع پلوامہ کے مغلپورہ علاقے میں 2008 میں اسکول کی عمارت کی بنیاد رکھی گئی تھی، تاہم بارہ سال گزرنے کے باوجود یہ نامکمل ہے۔ اس کی وجہ سے مغلپورہ علاقے کے لوگ کافی پرشان ہیں۔ ان کے مطابق انہوں نے انتظامیہ کے نوٹس میں یہ معاملہ کئی بار لایا، تاہم اس بلڈنگ کو مکمل نہیں کیا گیا۔ یہ اسکول 12 برسوں سے ایک کرائے کی بلڈنگ میں چل رہا ہے۔ دوسری عمارت کے لیے جتنا کرایہ دیا گیا ہے اگر اسی پیسے کو عمارت میں لگایا جاتا تو یہ عمارت کب کی بن کر تیار ہو جاتی۔

بارہ برس بعد بھی اسکول کی عمارت نامکمل

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا اگرچہ ہم نے یہ زمین اسکول کے نام پر وقف کر دی تھی۔ ہم نے اس کے عوض میں سرکار سے کچھ نہیں مانگا تھا۔ انتظامیہ اس کو بارہ سالوں میں بھی مکمل کرانے میں ناکام رہی۔ وہیں اس بلڈنگ میں کچھ غیر قانونی کام انجام دیے جا رہے ہیں جس سے علاقے کے نوجوانوں پر برا اثر مرتب ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع ترقیاتی کمشنر کا اچانک پلوامہ دورہ

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس بلڈنگ کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ جس کام کے لئے زمین دی گئی تھی وہ ہو سکے۔

ای ٹی وی بھارت نے جب یہ معاملہ سی ای او پلوامہ حنیف قریشی کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا فنڈس نا ہونے کی وجہ سے اس بلڈنگ کا کام مکمل نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا میں نے اس معاملے میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کی نوٹس میں لایا ہے۔ فنڈس واگزار ہوتے ہی اس بلڈنگ پر کام جلد شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا میں نے اپنے دفتر سے ایک چوکیدار کو بھی وہاں پر نگرانی کے لیے رکھا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.