ETV Bharat / state

Poor Power Supply in Tral ترال کے ناگہ واڑی کے باشندے بجلی کے ناقص نظام سے پریشان - negligence on the officials of the department

ناگہ واڑی پنگلش نام کے علاقہ کے باشندوں نے الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ علاقہ میں بجلی کی ناقص سپلائی سے وہ پریشان ہیں۔ اسی لئے آج انھوں نے خاموش علامتی احتجاج کر کے اپنی بات محکمہ بجلی کے حکام تک پہنچانے کی کوشش کی۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں ناقص نظام سے اکتا چکے ہیں۔ Poor Power Supply in Tral

بجلی کے ناقص نظام سے پریشان
بجلی کے ناقص نظام سے پریشان
author img

By

Published : Nov 26, 2022, 2:18 PM IST

ترال: جموں و کشمیر کے ترال میں میں موسم سرما کی دستک کے ساتھ ہی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ناگہ واڈی پنگلش کے باشندوں نے الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ علاقہ میں بجلی کی ناقص صورتحال سے وہ پریشان ہیں۔ اسی لئے آج انھوں نے خاموش علامتی احتجاج کر کے اپنی بات بجلی حکام تک پہنچانے کی کوشش کی۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں بجلی کے ناقص نظام سے وہ اکتا چکے ہیں۔ اب انھیں روایتی لشی جلاکر زندگی گزارنی پڑ رہی ہے، لیکن محکمہ بجلی کے آفیسر ماہانہ فیس میں اضافہ کرنے پر بضد ہیں۔ Poor Power Supply in Tral

بجلی کے ناقص نظام سے پریشان

مقامی باشندوں نے خاموش احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے متعدد دفعہ محکمہ سے اپیل کی لیکن وہ اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ اب لوگوں نے انتظامیہ سے اس ضمن میں فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے بجلی سپلائی کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ فیس میں بھی کمی کی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Unscheduled Power Cuts Irk Bandipora Residents: بجلی کا نظام بہتر نہ ہونے سے عوام پریشان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.