پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پولیس نے سوک ایکشن پروگرام کے تحت آج ضلع پولیس لائنز میں نوجوانوں میں کھیل کود کے کیٹس ، جبکہ خواتین کو خودکفیل بنانے کے غرض سے سلائی مشینیں اور جسمانی طور کمزور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کیں۔اس موقع پر ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف، ڈی وائی ایس پی ڈار اور ضلع پولیس پلوامہ کے کچھ دیگر افسران موجود تھے۔ اس موقع پر ایس ایس پی پلوامہ نے تمام مستحقین بشمول خصوصی طور پر کمزور افراد، کرکٹ ٹیموں اور پولیس شہداء کے کے اہل خانہ کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ پولیس پلوامہ ہمیشہ ضرورت مند لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے میں اپنا نمایاں کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے مستحقین سے یہ بھی کہا کہ وہ غربت اور یتیم خانہ کے بچوں کو ناخواندگی کا شکار نہ ہونے دیں گے۔مذکورہ ایس ایس پی پلوامہ کے علاوہ استفادہ کنندگان کو امن و سکون برقرار رکھنے اور کسی بھی مجرمانہ تخریبی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونے کا مشورہ دیا۔ ایس ایس پی پلوامہ نے تمام مستحقین کو یقین دلایا کہ جموں و کشمیر پولیس ان کے اچھے اور حقیقی مطالبات کو پورا کرنے کے لیے ان کی زندگیوں میں ہمیشہ سرگرم رہے گی۔شرکاء نے ایس ایس پی پلوامہ سے گزارش کی کہ اس طرح کی مزید تقریبات کا انعقاد ضلع میں کیا جائے تاکہ عام لوگوں اور پولیس کے ساتھ بھی اچھے میل جول اور تعلق قائم ہو۔
مزید پڑھیں: Police Distributes Blankets پلوامہ پولیس نے ضرورت مندوں میں کمبل اور دیگر چیزیں تقسیم کیں