ترال: دیہی ترقی محکمے کے بلند بانگ دعووں کے باوجود دیور ترال میں عرصہ دراز سے ایک لنک روڈ کی تجدید مرمت نہ ہونے سے عوام سراپا احتجاج پر ہے لوگوں کے مطابق معمولی بارش ہونے سے سڑک تالاب کی شکل اختیار کرتی ہے اور کیچڑ میں ہر عمر کے بچے پھنس جاتے ہیں۔
مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ مہتا محلہ دیور کی رابطہ سڑک کا معاملہ کئی بار انہوں نے گرام سبھا اور دیگر سرکاری پروگراموں میں اٹھایا جس کے بعد انہیں یقین دلایا گیا کہ مارچ میں اس سڑک پر کام شروع کیا جائے گا لیکن افسوس کا مقام ہے کہ سڑک کی تجدید ومرمت اب تک نہیں کی گئی بلکہ اس سڑک کے نام مختص رکھے گئے فنڈس کسی دوسری جگہ منتقل کیے گیے۔
مزید پڑھیں:
مقامی لوگوں کے مطابق مارچ سے انہوں نے ڈی ڈی سی ممبر سے لیکر ہر ایک تک بات پہنچانے کی کوشش کی، وعدے کیے گئے لیکن سڑک کی خستہ حالی ختم نہیں ہوئی۔مہتا محلہ دیور کے لوگوں نے اے ڈی سی ترال سے اس بارے میں ذاتی مداخلت کی اپیل کی ہے۔