ETV Bharat / state

Pulwama Protest Against PDD: ملہ پورہ، پلوامہ میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج - ملہ پورہ محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

ضلع پلوامہ میں ملہ پورہ علاقہ کے باشندوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے علاقے میں کم از کم دو سو کلوواٹ ٹرانسفارمت نصب کرنے کا مطالبہ کیا۔ Malapora Pulwama Residents Protest Against PDD

Pulwama Protest Against PDD: ملہ پورہ، پلوامہ میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Jan 23, 2023, 4:23 PM IST

ملہ پورہ، پلوامہ میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ملہ پورہ علاقے کے باشندوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج درج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ملہ پورہ میں گزشتہ دو ماہ سے بجلی غائب ہے جس کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ احتجاج کر رہے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران کئی مرتبہ بجلی ٹرانسفارمر خراب ہو گیا جس کی معمولی مرمت کے بعد محکمہ کی جانب سے اسے دوبارہ نصب کیا جاتا ہے جو محض ایک دن میں ہی پھر سے خراب ہو جاتا ہے۔

ملہ پورہ کے باشندوں نے محکمہ بجلی کے تئیں سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’گزشتہ دو ماہ سے علاقہ مسلسل بجلی کی عدم دستیابی کے سبب شام ہوتے ہی گھپ اندیرے میں ڈوب جاتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ علاقے میں نصب بجلی ٹرانسفارمر علاقے میں رہائش پزیر عوام کی بجلی کی ضرورت کو پورا نہیں کر پاتا اور اور آئے روز خراب ہو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے لگاتار ٹرانسفارمر کی مرمت کے بعد اسے دوبارہ نصب کیا جاتا ہے تاہم چند گھنٹوں کے بعد یہ پھر سے خراب ہو جاتا ہے، نتیجتاً عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مقامی باشندوں کا مزید کہنا ہے کہ بجلی کی بل، جس میں حالیہ دنوں بے تحاشا اضافہ کیا گیا، کی مکمل ادائیگی کے باوجود محکمہ کی جانب سے بجلی ترسیلی نظام کو صحیح کرنے کے حوالہ سے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقام باشندوں نے کہا کہ علاقے میں رہائش پذیر 60 کنبوں کے لیئے محض 0 کلوواٹ ٹرانسفارمر نصب کیا گیا ہے جو ناکافی ہے۔

مزید پڑھیں: Tral Protest Against PDD: ترال میں محکمہ بجلی کے خلاف خاموش احتجاج

احتجاج کر رہے ملہ پورہ، پلوامہ کے باشندوں نے محکمہ بجلی سے علاقے میں کم از کم دو سو کلوواٹ ٹرانسفارمر نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.