ETV Bharat / state

اونتی پورہ: بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد - ای ٹی وی بھارت

اطلاعات کے مطابق گولہ بارود جس میں 416 آتشی ہتھیار (explosive sticks) اور پچاس ڈیٹونیٹر شامل ہیں کو دو ٹینکوں میں چھپایا گیا تھا۔ ڈیٹونیٹرس کو بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکارڈ نے ناکارہ بنا دیا۔

اونتی پورہ: بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

author img

By

Published : Sep 17, 2020, 5:37 PM IST

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے فوج کے ہمراہ ایک مشترکہ کاروائی میں ممنوعہ تنظیم جیش محمد کی ایک کمین گاہ سے اسلحہ اور گولہ بارود کی ایک بڑی مقدار ضبط کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوج کی 42آرآر، 130بٹالین سی آر پی ایف نے گھاڈی کھل اونتی پورہ میں ایک نرسری میں آج سویرے سرچ آپریشن شروع کردیا جہاں سے انکو بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوا۔

اطلاعات کے مطابق گولہ بارود جس میں 416 اتشی ہتھیار (explosive sticks) اور پچاس ڈیٹونیٹر شامل ہیں کو دو ٹینکیوں میں چھپایا گیا تھا۔ ڈیٹونیٹرس کو بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکارڈ نے ناکارہ بنا دیا۔

فوج نے اس گولہ بارود کو برآمد کر کے اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے اس کو عسکریت پسند کاروائیوں میں استعمال کر سکتے تھے۔
اس سلسلے میں اونتی پورہ پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.