ترال: ناظم زراعت کشمیر چودھری محمد اقبال نے ترال کے بالائی علاقوں کا دورہ کیا اور کسانوں کے متعدد وفود سے ملاقات کی۔ موصوف نےدورے کے دوران کئی پروگرامز میں بھی شمولیت کی اور لوگوں کے مسائل سنے۔Director Agriculture Kashmir Visit Tral
اس موقع پر ڈائریکٹر ایگریکلچر چودھری محمد اقبال نے کہا کہ اس سال سرسوں کی پیداوار بہت اچھی ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ محکمہ کی طرف سے جاری کردہ تمام ہدایات پر عمل کریں۔
یہ بھی پڑھیں:
میڈیا سے بات کرتے ناظم زراعت چودھری محمد اقبال نے اس بات پر مسرت کا اظہا ر کیا کہ امسال وادی میں سرسوں کی پیداوار میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ محکمہ کسانوں کی مجموعی ترقی کے لیے وعدہ بند ہے۔