ETV Bharat / state

FIR Over Stone Throwing incident پتھراؤ کے واقعہ میں پونچھ پولیس نے ایف آئی آر درج کی - Stone Pelting in POONCH MENDHIR

جموں و کشمیر پولیس نے پونچھ کے مینڈھر علاقے میں محکمہ جنگلات کے ملازمین پر"پتھراؤ" کرنے کے ایک واقعے کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ایس ایچ او مینڈھر نیاز احمد نے کہا کہ یہ مقدمہ آئی پی سی کی دفعہ 353 اور 336کے تحت درج کیا گیا ہے۔FIR Over Stone Throwing incident

poonch-police-files-fir-over-stone-throwing-on-forest-employees
پتھراؤ کے واقعہ میں پونچھ پولیس نے ایف آئی آر درج کی
author img

By

Published : Oct 14, 2022, 8:19 PM IST

پونچھ: جموں و کشمیر پولیس نے پونچھ کے مینڈھر علاقے میں محکمہ جنگلات کے ملازمین پر"پتھراؤ" کرنے کے ایک واقعے کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ایس ایچ او مینڈھر نیاز احمد نے کہا کہ یہ مقدمہ آئی پی سی کی دفعہ 353 اور 336کے تحت درج کیا گیا ہے۔Stone Pelting incident in Poonch Mendhir

پونچھ پولیس کی یہ کارروائی تب شروع ہوئی جب مینڈھر کے رینج آفیسر کی جانب سے متعلقہ ایس ایچ او کو خط لکھا گیا جس میں محکمے جنگلات کے ملازمین پر پتھراؤ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

خط کے مطابق جنگلات میں نقصان کیس نمبر 10/2022-23 میں تحصیلدار مینڈھر نے ایس ڈی ایم مینڈھر کی ہدایت کے مطابق گاؤں سلانی کے جنگل کمپارٹمنٹ نمبر 95 کی حد بندی کرنے کے لیے کمیشن تشکیل دیا تھا۔حکم نامے کی تعمیل کے لیے رینج آفیسر نائب تحصیلدار منکوٹ اے ای ای پی ڈبلو ڈی مذکورہ اراضی کی حد بندی کا جائزہ لینے کے لیے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں:Stone Pelting in Kashmir: کشمیر میں پتھراؤ کے واقعات میں کمی آئی ہے: تحقیق

خط میں کہا گیا ہے کہ جب محکمہ جنگلات کے اہلکاروں اور ایف پی ایف کے اہلکاروں کی ٹیم کے ساتھ نائب تحصیلدار اور دیگر جب کمپارٹمنٹ نمبر 190 پر پہنچے تو اچانک سیلانی گاؤں کے لوگ نمود ہوئے اور محکمہ جنگلات کے ملازمین کو مارا پیٹا،کچھ اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی اور ان پر پتھراؤ شروع کر دیا جو سرکاری ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے پہلے ہی کچھ لوگوں کی شناخت کر لی ہے جن میں پنچایت ممبران بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.