ETV Bharat / state

Maharashtra Cabinet Expansion: مہاراشٹر کابینہ میں توسیع، اٹھارہ وزراء نے حلف لیا - ایکناتھ شندے کی کابینہ میں توسیع

مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے حکومت کی کابینہ میں توسیع ہوئی۔ دونوں خیمے کے 18 وزراء نے حلف لیا۔ Maharashtra Cabinet

Maharashtra Cabinet Expansion
ایکناتھ شندے کی کابینہ میں توسیع
author img

By

Published : Aug 9, 2022, 12:33 PM IST

Updated : Aug 9, 2022, 2:01 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر میں آج ایکناتھ شندے کی کابینہ میں توسیع ہوئی اور 18 ایم ایل ایز نے کابینہ کا حلف لیا۔ ان میں سے 9 بی جے پی کے اور 9 ایکناتھ شندے گروپ سے ہیں۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل کے بعد 30 جون کو ایکناتھ شندے نے وزیراعلیٰ اور دیویندر فڑنویس نے نائب وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ اس کے بعد کابینہ میں یہ پہلی توسیع ہے۔ اس دوران وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے، نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس اور این سی پی رہنما اجیت پوار راج بھون میں موجود تھے۔ Maharashtra Politics

ایکناتھ شندے نے شیوسینا کے خلاف بغاوت کے بعد 30 جون کو وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ اس کے علاوہ بی جے پی رہنما دیویندر فڑنویس نے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ تبھی سے دونوں دو رکنی کابینہ کے طور پر کام کر رہے تھے اور اس حوالے سے اپوزیشن مسلسل تنقید کر رہی تھی تاہم آج 18 ایم ایل ایز نے وزیر کے طور پر حلف لیا۔ Maharashtra Cabinet Expansion, 18 Ministers sworn

ان وزراء نے حلف لیا: رادھا کرشن وکھے پاٹل، سدھیر منگنٹیوار، چندرکانت پاٹل، وجے کمار گاوِت، گریش مہاجن، گلاب راؤ پاٹل، دادا بھُسے، سنجے راٹھوڑ، سریش کھاڑے، سندیپن بھومرے، اُدے سامنت، تانا جی ساونت، رویندر چوان، عبدالستار، دیپک کیسرکر، اتُل ساوے، شمبھو راج دیسائی اور منگل پربھات لوڈھا

Last Updated : Aug 9, 2022, 2:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.