ETV Bharat / state

جمعیت علما مالیگاؤں کی جانب سے کوکن سیلاب متاثرین کو امداد

author img

By

Published : Jul 28, 2021, 2:04 PM IST

مہاراشٹر کے خطہ کوکن میں شدید بارش، طوفان اور سیلاب کی وجہ سے متاثرین ہر طرح کی سہولیات سے محروم ہیں جس کے لیے شہر مالیگاؤں سے مختلف مذہبی تنظیموں کی جانب سے امدادی ریلیف روانہ کی جارہی ہے۔

جمعیت علماء مالیگاؤں کی جانب سے کونکن سیلاب متاثرین کو امداد

مہاراشٹر کے علاقے کوکن میں آئے سیلاب کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ان کے گھروں میں پانی بھرنے سے ضروری اشیا پانی کی نذر ہوگئیں۔ انہیں اب مختلف چیزوں کی ضرورت ہے۔

فی الحال کچھ ضروری اشیا ان تک پہنچانا انسانی فریضہ ہے۔ ملت اور انسانیت کے تحفظ و بقا کے لیے ‌مصیبت زدہ لوگوں کی راحت و آسانی کے لیے مدد فراہم کرنے کے مقصد سے جمعیت علماء مالیگاؤں (مدنی روڈ) نے فوری طور پر تین لاکھ کی ریلیف روانہ کردی ہیں۔

اس تعلق سے جمعیت علماء مالیگاؤں (مدنی روڈ) کے جنرل سیکریٹری مولانا امتیاز اقبال نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گذشتہ روز دفتر جمعیت علماء پر تمام عہدیداران کی ایک اہم میٹنگ صدر مفتی، محمد اسماعیل قاسمی کی صدرات میں منعقد ہوئی تھی۔

اس میٹنگ میں اس بات پر مشورہ ہوا کہ 30 جولائی کو شہر کی تمام مساجد میں کوکن متاثرین کی امداد نقد ریلیف جمع کروائی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ قبل اس کے جمعیت علماء کے 6 حلقوں میں چوک چوراہوں پر شامیانہ لگاکر ملت اسلامیہ سے نقد ریلیف جمع کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جہیز میں 21 ناخنوں والا کچھوا اور مخصوص نسل کے کتا کا مطالبہ

مولانا امتیاز اقبال نےکہا کہ تہوار کی چھٹیوں میں کاروبار بند ہونے کی وجہ سے ریلیف تیار کرنے میں کافی دشواریاں پیش آئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جو ریلیف روانہ کی جارہی ہے اس میں ضروریات زندگی کی تمام اشیاء اور کپڑے موجود ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ کوکن سیلاب متاثرین کے لیے شہر سے جمعیت علماء کی جانب سے یہ اپیل جاری کی گئی ہے کہ وہ نقد تعاون کریں تاکہ متاثرین تک جلد از جلد امداد روانہ کی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.