ETV Bharat / state

LHDC Elections لداخ خود مختیار ترقیاتی کونسل کے منصفانہ اور شفاف انتخابات کیلئے تمام تر انتظامات مکمل، ضلع مجسٹریٹ

لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل انتخابات کے لیے 278 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 114 کو انتہائی حساس، 99 حساس اور 65 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ 4 اکتوبر کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

Etv Bharatall-arrangements-completed-for-fair-and-transparent-elections-of-ladakh-autonomous-development-council-district-magistrate
لداخ خود مختیار ترقیاتی کونسل کے منصفانہ اور شفاف انتخابات کیلئے تمام تر انتظامات مکمل، ضلع مجسٹریٹ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 10, 2023, 5:53 PM IST

سرینگر: لداخ خود مختیار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے 4 اکتوبر سے شروع ہونے والے انتخابات کے لئے مائیکرو اوبزرورز کی خدمات کا استعمال کیا جائے گا۔ان باتوں کا اظہار ضلع مجسٹریٹ شری کانت بالا نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ لداخ خود مختیار ترقیاتی کونسل کے انتخابات 4 اکتوبر کو ہونے جارہے ہیں جس کے پیش نظر کچھ حلقوں میں مائیکرو آبزرورز کی خدمات کا استعمال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ علاقے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر حلقے کے لئے دو پولیس اسٹیشن نامزد کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پانچ مبصرین کی خدمات کو بروئے کار لایا جائے گا جو پہاڑی کونسل کے انتخابات پر نظر رکھیں گے۔ڈی ایم نے بتایا کہ ہر حلقے میں نامزد مجسٹریٹس کے ساتھ فلائنگ اسکواڈز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ ڈی ایم نے کہا کہ "منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کی خاطر تمام تر انتظامات مکمل کیے گئے ہیں"۔انہوں نے مزید بتایا کہ سات ستمبر کو نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد باضابط طور پر ضابط اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔

ڈی ایم نے سرکاری ملازمین سمیت تمام لوگوں سے ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے اور اسے پوری روح کے ساتھ نافذ کرنے کی اپیل کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ "جو لوگ ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے مرتکب قرار پائے تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایم کرگل نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور جانچ پڑتال کی تاریخ 18 ستمبر کو ہوگی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کا عمل 20 ستمبر تک ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایل ایچ ڈی سی کے لیے پولنگ 4 اکتوبر 2023 کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ڈی ایم نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی اور تمام الیکشن عمل 11 اکتوبر کو مکمل ہوگا۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات کے دوران خدمات انجام دینے والے آر اوز ہی تعینات رہیں گے اور انہوں نے تمام 26 حلقوں میں اپنے ہیڈکوارٹرز میں کام شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل ملا کر 278 پولنگ اسٹیشن ہیں جن میں سے 114 کو انتہائی حساس، 99 حساس اور 65 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ ہر پولنگ سٹیشن پر سکیورٹی کی تعیناتی ضرورت کے مطابق کی جائے گی اور تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے ذریعے کریں گے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.