ETV Bharat / state

Snow Avalanche Hits Machil مژھل میں برفانی تودا گر آیا، ایک ہلاک، تین کو بچایا گیا - مژھل میں برفانی تودا گرا

سرحدی ضلع کپواڑہ کے مژھل علاقہ میں جمعہ کے روز برفانی تودا گر آیا۔ اس حادثہ میں ایک سخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے وہیں ریسکیو آپریشن کے ذریعے تین لوگوں کو بچا لیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 17, 2023, 8:22 PM IST

کپواڑہ: شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے مژھل علاقے میں ایک برفائی تودا گر آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین کو زندہ بچایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کی سہ پہر مژھل سیکٹر کے کول بگ علاقہ کے قریب ایک برفائی تودا گر آیا۔ اس برفانی تودے کی زد میں ایک خاندان چار لوگ آگئے ہے۔ مقامی لوگوں اور فوج نے فوراً ریسکیو آپریشن شروع کیا جس کے بعد جس دوران چار افراد کو باہر نکال کر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے نوجوان کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت 26 سالہ اعجاز احمد کے بطور ہوئی ہے۔
بتادیں کہ اس سے پہلے 10 فروری کو سرحدی علاقہ گریز کے ماز گنڈ بالا علاقے میں برفانی تودا گر آیا تھا۔ اس برفانی تودے کی زد میں ایک خاتون اور ایک دوشیزہ آئی تھی، تاہم مقامی لوگوں نے فوری طور بچاؤ آپریشن شروع کرکے دونوں کو زندہ بچالیا تھا۔

اس سے قبل مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں یکم فروری کو برفانی تودا گرا تھا ۔اس برفاتی تودے میں پولینڈ کے دو غیر ملکی سیاح ہلاک ہوئے تھے۔ ریسکیو آپریشن کے ذریعے 19سیاحوں اور دو مقامی گائیڈز کو بچایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Avalanche Hit Hung Area Of Sonamarg سونمرگ میں برفانی تودے گرے

امسال جنوری 12 کو سونہ مرگ میں ایک برفانی تودا گرا آیا تھا اس حادثہ میں ایک نجی کمپنی میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ کے دو مزدور سندیپ سنگھ اور بالکرشن ہلاک ہوئے تھے۔ ان مزدورں کے لیے اسسٹنٹ لیبر کمشنر گاندربل نے کمپنی سے معاوضہ دینے کے احکامات جاری کئے تھے۔

جموں وکشمیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر وقتاً فوقتاً برفانی تودے گرآنے کی وارننگ دیتا یے۔ اس دوران بالائی علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی جاتی ہے اور انہیں ان علاقوں میں جانے سے احتیاط برتنے کی ہدایت کریں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.