انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے کے تحت ضلع کے 3 حلقوں ( کلاروس، کرالپور اور ٹنگڈار) میں پولنگ ہوگی۔ یہ تینوں سرحدی حلقے ہیں اور ضلع کے تمام سرحدی اور پہاڑی علاقے کرناہ، کیرن، مژھل، جمگنڈ اور کمکاڈی شامل ہیں۔
ضلع پنچایت الیکشن آفیسر کپواڑہ ان 03 ڈی ڈی سی انتخابی حلقوں میں 29 امیدوار میدان میں ہیں جن میں کلاروس میں 06، کرالپورہ میں 10 اور ٹنگدار میں 13 شامل ہیں۔ ان 29 امیدواروں میں، 03 بی جے پی، 03 اپنی پارٹی کے اور پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس، نیشنل کانفرنس اور عوامی نیشنل کانفرنس کے بالترتیب ایک امیدوار ہیں جبکہ 19 آزاد امیدوار بھی ان حلقوں میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔
ضلع پنچایت الیکشن آفیسر کپواڑہ نے بتایا کہ ان 03 حلقوں میں 08 سرپنچ اور 79 پنچ نشستوں کے لیے بالترتیب 20 سرپنچ اور 96 پنچ امیدوار میدان میں ہیں۔
'روشنی ایکٹ بدعنوانی ملک کی سب سے بڑی بدعنوانی'
انشل گرگ نے بتایا کہ ان حلقوں میں 74 ہزار 6 سو 83 رائے دہندگان ہیں جن میں 39 ہزار مرد اور 35 ہزار 6 سو اسی خواتین شامل ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقابلہ کرنے والے امیدواروں، پولنگ بوتھ اور عملے کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے گئے ہیں اس کے علاوہ انتخابات کو موثر انداز میں منعقد کرانے کے لیے تمام انتظامات کیے گئے ہیں
پولنگ عملے کے بارے میں ڈی پی ای او نے بتایا کہ پہلے مرحلے کی تربیت کی گئی ہے اور عملہ کو اپنے متعلقہ مقامات پر ڈیوٹی کی تعیناتی کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرحدی علاقوں کے لیے پولنگ میٹریل اور عملہ متعلقہ مقامات پر پہنچا ہے۔
ڈی پی ای او نے بتایا کہ آئی ٹی آئی کپواڑہ، جے این وی پوٹشوائی ، آئی ٹی آئی ہندواڑہ اور منی سیکریٹریٹ ٹنگدار میں بھی مضبوط کمرے / گنتی کے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ 01 دسمبر 2020 کو ہوگا۔