ضلع کپوارہ میں کورٹ کمپلیکس ہندوارہ Court Complex Handwara کا تعمیری کام قریب چھ برس قبل شروع کیا گیا تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر اسے ادھورا چھوڑ دیا گیا۔
کورٹ کمپلیکس کی عمارت کا کام مکمل نہ ہونے کے سبب وکلاء، کورٹ عملہ سمیت لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بار ایسوسی ایشن ہندوارہ سے وابستہ وکلاء نے بتایا کہ عمارت پر اب تک قریب چھ کروڑ روپے خرچ کیے جاچکے ہیں جب کہ تعمیری کام وسط میں روکے جانے کے سبب اب تک خرچ کئے گئے کروڑوں روپے بھی ضائع Court Complex Handwara Awaits Completion ہو رہے ہیں۔
وکلاء نے مزید کہا کہ گزشتہ چار برسوں سے عمارت کو مکمل کرنے کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا عمارت آئے روز خستہ ہو رہی ہیں، برفباری اور بارشوں کے سبب عمارت کی دیواروں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں۔
- مزید پڑھیں: Govt School Building Asham Awaits Completion: عشم سوناواری میں برسوں بعد بھی اسکولی عمارت نامکمل
انہوں نے کہا کہ کورٹ میں جگہ کی تنگی کے باعث جج صاحبات، وکلاء، کورٹ عملہ سمیت یہاں آنے والے سینکڑوں افراد کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی باشندوں سمیت وکلاء نے انتظامیہ سے کورٹ کمپلیکس ہندوارہ کا باقی ماندہ کام فوری طور پر مکمل کرنے کی اپیل کی ہے۔