کولگام کے لوگوں نے کہا کہ اہربل واٹرفال کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح یہاں آئیں اور لوگوں کو روزگار ملے۔
لوگوں نے کہا کہ اہربل محکمہ سیاحت کے نظروں سے اوجھل ہوچکا ہے اور اس کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اہربل کو بھی جموں و کشمیر کے دیگر سیاحتی مقامات کے طرح فروغ دیا جائے تاکہ یہاں ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک کے سیاح بھی آئیں اور مقامی لوگوں کو روزگار حاصل ہو۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ نام کیلئے تو اہربل ڈیولپمنٹ اتھارٹی تشکیل دی گئی ہے لیکن عملی طور سیاحت کے فروغ کیلئے درکار بنیادی ڈھانچہ استوار نہیں ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ کولگام ہیڈ کوارٹر سے 35 کلومیٹر دوری پر واقع اہربل واٹرفال قدرتی حسن سے مالامال ہے۔ اہربل آبشار کے کنارے بیٹھ کر کوئی بھی انسان غم دوران بھول کر قدرت کی کرشمہ سازی میں کھو جاتا ہے لیکن اس عظیم شاہکار کو عام لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہی رکھا جارہا ہے کیونکہ انتظامیہ یہاں سیاحوں کیلئے درکار سہولیات قائم کرنے میں حد درجہ دلچسپی نہیں دکھارہی ہے.