ETV Bharat / state

CM Ibrahim Resigns from Party: کانگریس کے سینئر رہنما سی ایم ابراہیم کا کانگریس سے استعفیٰ

کانگریس پارٹی کے رہنما سی ایم ابراہیم نے کہا کہ وہ ایک دو دن میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا سمیت جے ڈی ایس کے متعدد رہنماؤں سے ملاقات کر کے جے ڈی ایس پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔ Karnataka Congress Leader CM Ibrahim Quits Party

سی ایم ابراہیم کا کانگریس سے استعفیٰ
سی ایم ابراہیم کا کانگریس سے استعفیٰ
author img

By

Published : Mar 13, 2022, 7:35 AM IST

Updated : Mar 13, 2022, 11:45 AM IST

ریاست کرناٹک کے کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور ایم ایل سی سی ایم ابراہیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے کانگریس پارٹی سے استعفی دے دیا ہے اور جلد ہی وہ جے ڈی ایس میں شامل ہوں گے۔

سی ایم ابراہیم کا کانگریس سے استعفیٰ

انہوں نے کہا کہ وہ ایک دو دن میں سابق وزیر اعظم اور جے ڈی ایس کے قد آور رہنما ایچ ڈی دیو گوڑا سے ملاقات کرکے پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔ Karnataka Congress Leader CM Ibrahim Quits Party

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’میں کانگریس پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے سونیا گاندھی کو اس سلسلے میں ایک خط بھی بھیج دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایم ایل سی کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے رہے ہیں اور اس سلسلے میں حزب اختلاف کے رہنما سدارامیا کو ایک خط بھیجا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "میں اب آزاد ہوں اور کوئی بھی فیصلہ کرنے کی آزادی ہے، " انہوں نے سونیا گاندھی، راہل گاندھی، سدارمیا اور ریاستی کانگریس کے سربراہ ڈی کے شیوکمار سمیت قومی اور ریاستی کانگریس کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ سی ایم ابراہیم 2008 میں کانگریس میں شامل ہوئے تھے اور گزشتہ کئی دنوں سے کانگریس پارٹی اور سدارمیا سے ناراض چل رہے تھے۔

بتایا جارہا ہے کہ ابراہیم نے کانگریس چھوڑنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ پارٹی کی جانب سے بی کے ہری پرساد کو قانون ساز کونسل میں اپوزیشن رہنما کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، جس عہدہ پر ان کی نظر تھی۔

انہوں نے کانگریس پر اقلیتی طبقے کے قائدین کو نظر انداز کرنے اور اس کو صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جے ڈی ایس 2023 کے اسمبلی انتخابات میں ریاست میں اقتدار میں آنے کا امکان ہے۔

Last Updated : Mar 13, 2022, 11:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.