ETV Bharat / state

جموں و کشمیر آفیشل لینگویج بل پر سرکردہ افراد کا رد عمل - Bill 2020 Reaction

مرکزی کابینہ نے پارلیمنٹ میں 'جموں و کشمیر آفیشل لینگویج بل 2020' کو پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

جموں و کشمیر آفیشل لینگویج بل پر سرکردہ افراد کا رد عمل

author img

By

Published : Sep 3, 2020, 1:41 PM IST

اس کے تحت اردو، کشمیری، ڈوگری، ہندی اور انگریزی سرکاری زبانیں ہوں گی جس پر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی سرکار کے اس فیصلے کی ستائش کی ہے۔

جموں و کشمیر آفیشل لینگویج بل پر سرکردہ افراد کا رد عمل

سابق وزیر اور اپنی پارٹی کے سینئر رہنما ذوالفقار علی چودھری نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ خوشی کی بات ہے کہ جموں و کشمیر کی علاقائی زبانوں کو سرکاری درجہ دینے کی بات کی گئی ہیں۔ خاص کر کشمیری اور ڈوگری زبان کو جبکہ پہلے سے ہی اردو، جموں و کشمیر کی سرکاری زبان مہاراجہ ہری سنگھ کے دورِ حکومت سے ہے۔ تاہم انہوں نے گوجری زبان کو فروغ دینے کی سرکار سے اپیل کی ہے۔'

جموں و کشمیر کے مشہور سماجی کارکن سہیل کاظمی نے سرکار کے اس فیصلے کی تائید کی۔

انہوں نے کہا کہ 'جموں و کشمیر میں اردو زبان کو اپنا مقام پہلے سے حاصل ہے اور اب یہ کنفیوژن بھی دور ہوا کہ اردو زبان جموں و کشمیر کی سرکاری زبانوں میں شامل ہیں۔'

بتادیں کہ 'مرکزی کابینہ نے پارلیمنٹ میں 'جموں و کشمیر آفیشل لینگویج بل 2020' کو پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت جموں و کشمیر میں 5 سرکاری زبانیں ہوں گی جس میں اردو، کشمیری، ڈوگری، ہندی اور انگریزی زبانیں شامل ہیں۔'

مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے بتایا کہ 'عوامی مطالبہ کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.