ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 دو ہزار سے زیادہ یاتریوں کا قافلہ جموں سے روانہ - امرناتھ شرائن بورڈ

یکم جولائی سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کے دوران اب تک زائد 3 لاکھ 70 ہزار یاتریوں نے گپھا کا درشن کیا ہے، اور یہ تعداد سال گزشتہ کے یاتریوں کی کُل تعداد سے بھی تجاوز کر گئی واضح رہے کہ سال گزشتہ اس سالانہ یاترا کے دوران کل 3 لاکھ 65 ہزار یاتریوں نے ہی گھپا کا درشن کیا تھا۔

27th batch of amarnath pilgrims left for amarnath cave from jammu
دو ہزار سے زیادہ یاتریوں کا قافلہ جموں سے روانہ
author img

By

Published : Jul 29, 2023, 3:58 PM IST

جموں: جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے امرناتھ یاترا کے لئے یاتریوں کا کشمیر روانہ ہونے کا سلسلہ جوش و خروش سے جاری ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 2 ہزار پچاس یاتریوں پر مشتمل27 واں قافلہ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ یہ یاتری 87 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سکیورٹی بندوبست کے بیچ ننون پہلگام اور بالتل بیس کمیپوں کے لئے روانہ ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 14سو 42یاتری جبکہ بالہ تل بیس کیمپ کے لئے 608یاتری روانہ ہوئے۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 امرناتھ یاترا: تین لاکھ سے زائد یاتریوں کا درشن

ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک زائد ساڑھے تین لاکھ یاتریوں نے گھپا کا درشن کیا جو ایک ریکارڈ ہے۔62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔ واضح رہے یاترا ہمیشہ پینتالیس دنوں کی ہوا کرتی تھی، تاہم اس بار پہلی مرتبہ یاترا پورے دو ماہ تک چلے گی اور اس کا اختتام اکتیس اگست کو ہوگا۔

بتادیں کہ سطح سمندر سے 12 ہزار756 فیٹ کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی گپھا میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شیولنگ کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔

(یو این آئی کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.