محکمہ اطلاعات و نشریات عامہ نے ٹویٹر پر تفصیلات دی کہ 'جموں کشمیر میں سردی کا موسم شروع ہونے والا ہے اور اس سے بچنے کے لیے سرینگر اور جموں میں 100 ٹرانسفارمر اور بجلی کے نئے کھمبے لگائے جارہے ہیں، تاکہ عوام کو کسی طرح کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ڈی آئی پی آر نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ، 'یکم جولائی سے تمام ملازمین کے گریانی الاؤنس (ڈی اے) میں پانچ فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
ڈی آئی پی آر نے یہ بھی کہا کہ' لداخ میں ریزیڈنٹ کمشنر کا ایک عہدہ بھی تشکیل دیا گیا ہے، کشتواڑ، کپوارہ اور کرگل میں نئے جیل قائم کیے جائیں گے۔
پلوامہ میں پولٹری فارم کے لیے 1100 کنال اراضی کو منظوری دی گئی ہیں۔ سرینگر کے بمنہ علاقے میں ہائی کورٹ کے لیے نئی عمارت تعمیر کرنے کے لیے 250 کنال ارضی کی منطوری دی گئی ہے۔
خالی پنچایت نشتوں پر انتخابات کرانے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
شمالی ضلع بانڈی پورہ کے گریز اور ضلع کشتواڑ کے ماروہ میں پولیس کے سب ڈویژن قائم کیے جائیں گے۔ محکمہ ریجسٹریشن کی منظوری، رجسٹرارز اور سب ڑجسٹرارز کے لیے نئے 89 اسامیاں پُر کرنے کی منظوری۔
ذہنی بیماروں کے لیے رامبن، ادھمپور میں سنٹرز قائیم کیے جائے گے۔