ETV Bharat / state

Jamia Masjid In Srinagar جامعہ مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا نہ ہوسکی - Friday Prayer Not Allowed

جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کی تاریخی جمعہ مسجد میں آج نماز جمہ ادا نہیں کی گئی۔ مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان نہیں جاری کیا گیا ہے تاہم سرینگر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شہر میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے خلاف احتجاج کے پیش نظر لیا گیا ہے۔

جامعہ مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا نہ ہوسکی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 13, 2023, 2:38 PM IST

Updated : Oct 13, 2023, 4:35 PM IST

جامعہ مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا نہ ہوسکی

سرینگر:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں واقع جامعیہ مسجد میں مبینہ سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر نماز جمعہ کی اداگی نہیں ہو سکی ہے۔ اس کو لےکر لوگوں میں تشویش کا عالم ہے۔ سرینگر انتظامیہ کے ایک سینئر افسر کا کہنا تھا کہ "آج جامعہ مسجد میں جمعہ کی نماز ادا نہیں کی جائے گی۔ یہ فیصلہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری تصادم کے پیش نظر لیا گیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ"باوثوق ذرائع سے اطلاع مسئول ہوئی تھی کہ جمعہ نماز کے بعد شہر کی مرکزی مسجد کے باہر احتجاجی جلوس نکالے جا سکتے ہیں۔ اس لیے شہر میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کی تعیناتی حساس علاقوں میں بڑھا دی گئی ہے تاکہ امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین اور متحدہ مجلس علماء کے سربراہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے فلسطین اسرائیل تنازع میں نہتے انسانوں جن میں خواتین، بوڑھے اور بچوں شامل ہیں، کی جانوں کے ضیاں پر گہرے فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "اس تنازع کی جڑیں نوآبادیاتی ماضی میں پیوست ہیں اور استعماری آقاؤں نے اپنے حکومتی مفادات کے لیے جو فیصلے لیے، اس کی سزا پوری فلسطینی قوم بھگت رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:JK HC Bar Association Election جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نتائج کا اعلان

میرواعظ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری عوام فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہیی کر تے ہیں اور تنازع کے حل اور اس کی وجہ سے ہونے والے گہرے انسانی مصائب کے خاتمے کی امید رکھتے ہیں۔

Last Updated : Oct 13, 2023, 4:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.