ETV Bharat / state

کھیلوں کی طرف بچوں کا یہ جنون کیسا؟ - کھیل سرگرمیاں بھی متاثر

جموں وکشمیر میں کھیل کود کے شعبے میں انقلابی تبدیلی لانے کی خاطر اختراعی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کھیل کود کے جدید ترین ڈھانچے کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کی تربیت بھی نوجوان کو فراہم کی جا سکے۔

کھیلوں کی طرف بچوں کا یہ جنون کیسا
کھیلوں کی طرف بچوں کا یہ جنون کیسا
author img

By

Published : Jan 21, 2021, 6:37 PM IST

وادی کشمیر میں جہاں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوا رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی، فن، ادب اور دیگر سرگرمیوں کےساتھ ساتھ کھیل کود کی طرف بھی بچوں میں کافی دلچسپی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

کھیلوں کی طرف بچوں کا یہ جنون کیسا

نوجوانوں کے علاوہ اسکولی بچے اور بچیاں بھی روایتی کھیلوں سے ہٹ کر دیگر کھیل جیسے جوڈو، بیڈ منٹن، وشو،کیک باکسنگ، کبڈی اور رگبی وغیرہ سیکھتے ہیں۔ بچوں کی اس دلچسپی کو دیکھنے ہوئے سرینگر میں قائم اس انڈور اسٹیڈیم میں سہ پہر کے بعد مختلف کھیلوں میں تربیت پارہے بچوں کی اچھی خاصی تعداد بھی دیکھنے کو ملتی ہے ۔

گزشتہ برس کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اگرچہ کئی مہینوں تک دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل سرگرمیاں بھی متاثر رہی۔تاہم اب لاک ڈاؤن کے بعد وادی کشمیر میں نوجوانوں سے لے کر اسکولی بچوں تک ان انڈور گیمز کی طرف زیادہ رجحان بڑھ رہا ہے۔

کئی بچے جوڈو میں اپنا نام کمانا چاہتے ہیں تو کئی سارے بیڈ منٹن اور دیگر کھیلوں میں اپنا مسقبل سنوارنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

کھیلوں کی طرف ہر عمر کے بچوں کے بڑھنے جنون کو دیکھتے ہوئے محکمہ کھیل کود نے اس نئے انڈور اسٹیڈیم میں بچوں کے لئے تمام طرح کی سہولیات دستیاب رکھی ہیں۔ الگ الگ کھیلوں میں بہتر کوچنگ کے علاوہ تربیت میں درکار بنیادی سہولیات پر بھی خاص توجہ دی گئی۔وہیں اس انڈور اسٹیڈیم میں مزید سہولیات کو بڑھایا جارہا ہے۔

انڈور اسٹیڈیم میں سرینگر اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لڑکے اور لڑکیاں اپنے کوچ کی نگرانی میں کافی مشقت کرتے ہوئے دیکھی جارہی ہیں ۔ وہیں بچوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ان کے والدین بھی ان کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں۔نہ صرف والدین اپنے کم عمر بچوں کو تربیت کے لئے خود لاتے اور لیجاتے ہیں بلکہ گھنٹوں یہاں انتظار بھی کرتے رہتے ہیں۔

جموں وکشمیر میں کھیل کود شعبے میں انقلاب انگیز تبدیلی لانے کی خاطر اختراعی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ جدید ترین کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کی تربیت بھی نوجوان کو فراہم کی جاسکے۔وہیں یہاں کی لڑکیوں نے بھی اپنے ہنر اور صلاحیت کا بھر پور مظاہرے کر کے نہ صرف اپنا بلکہ ملک وقوم کا نام بھی روش کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.