ETV Bharat / state

گاندربل میں سی آر پی ایف کی گاڑی کی ٹکر سے اسکوٹی سوار ہلاک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 8, 2023, 7:58 PM IST

وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ایک اسکوٹی سوار سی آر پی ایف کی گاڑی کے زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔ متوفی کی شناخت 56 سالہ غلام حسن ماگرے کے بطور ہوئی۔Scooty rider killed In Ganderbal

Etv Bharat
Etv Bharat

گاندربل: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے ایس پی آفس علاقے میں جمعہ کی سہ پہر سی آر پی ایف کی گاڑی کی ٹکر سے ایک اسکوٹی سوار ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گاندربل کے ایس پی آفس علاقہ میں جمعہ کے سہ پہر اس وقت سنسنی کا ماحول پیدا ہوا جب ایک اسکوٹی سوار زیر نمبرJK16-2705 ایک سی آر پی گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوا۔

اگرچہ آس پاس لوگ زخمی اسکوٹی سوار کو مدد کے لیے موقع پر پہنچ گئے اور انہیں ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں وہاں مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت غلام حسن ماگرے ولد غلام احمد ماگرے ساکن درپورہ منیگام کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں:
زوجیلا سڑک حادثہ میں کرگل کے پانچ افراد ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں وکشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے زوجیلا پاس پر ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری،جس کے نتیجے میں 5 افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی ہے۔ بتادیں کہ پانچ دسمبر کو بھی اسی مقام پر ایک سومو لڑھک جانے سے کیرالہ سے تعلق رکھنے والے پانچ سیاح جاں بحق ہوئے تھے۔

بتادیں کہ جموں کشمیر میں گزشتہ بارہ برسوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں بارہ ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جموں کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2010 سے 2022 کے مابین 76,942 سڑک حادثات پیش آئے ہیں، ان حادثات میں 12,429 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1,04,983 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ان 12 سالوں میں جموں کشمیر میں روزانہ 34 افراد ہلاک اور 291 زخمی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.