گاندربل: قومی تحقیقاتی ایجنسی نے جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے بدرکونڈ اور کووگنڈ میں رہائشی مکانات کی تلاشی لی۔ بدرکونڈ کے مقامی لوگوں کے مطابق بدھ کی صبح جب موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری تھا ایسے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیاں علاقہ میں آئی اور دو ماہ قبل ہلاک شدہ عسکریت پسند کے گھر میں تلاشی کارروائی شروع کردی۔ اس دوران کووگنڈ میں بھی ایک مقامی شہری کے رہائشی مکان کی تلاشی لی گئی۔ NIA conducts raids at Kovgund and Budergund area of Ganderbal
واضح رہے کہ اس سے قبل ضلع پلوامہ میں 20 جون کو این آئی اے کی جانب سے کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے تھے۔ ضلع پلوامہ کے گوڈرہ, نیوہ, اور پنگلنہ علاقے میں چھاپے مارے گئے تھے۔ Pulwama NIA Raids